حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 304 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 304

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۰۴ حقيقة الوحى ۲۹۱ کرے وہ بھی اُس کی طرف رجوع برحمت کرتا ہے خواہ ہندی ہو اور خواہ عربی وہ کسی کو ضائع کرنا نہیں چاہتا اُس کی رحمت عام ہے کسی خاص ملک سے محدود نہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ جسمانی طور پر بھی خدا تعالیٰ کی نعمتیں ہر ایک جگہ پائی جاتی ہیں ہر ایک ملک میں پانی موجود ہے جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہے۔ ہر ایک ملک میں اناج موجود ہے جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہے ہر ایک ملک میں وہ نعمتیں موجود ہیں جیسا کہ آریہ ورت میں موجود ہیں تو پھر جبکہ خدا نے جسمانی طور پر اپنے فیضان میں کسی قوم اور ملک سے فرق نہیں کیا تو کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ روحانی طور پر اُس نے فرق کیا ہے اُس کے سب بندے ہیں کیا کالے اور کیا گورے اور کیا ہندی اور کیا عربی۔ پس یہ غیر محدود صفات والا خدا کسی تنگ دائرہ میں محدود نہیں ہوسکتا اور اُس کو محدود کرنا تنگ ظرفی اور نادانی ہے۔ اب ہم وہ اشعار ذیل میں لکھتے ہیں جن میں لیکھرام کے قتل کئے جانے کی پیشگوئی ہے اور جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں یہ اشعار اُس کے مارے جانے سے پانچ برس پہلے طبع ہو کر تمام پنجاب اور ہندوستان میں شائع ہو چکے ہیں اور وہ یہ ہیں اور اُن کے آخر میں لیکھرام کی نعش کی تصویر چسپاں کی گئی ہے۔ اشعار عجب نوری است در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد ز ظلمت با دلے آنگه شود صاف که گردد از محبان محمد عجب دارم دل آن ناکسان را که رو تابند از خوان محمد ندانم بیچ نفسے در دو عالم که دارد شوکت و شان محمد خدا زان سینه بیزارست صد بار که هست از کینه داران محمد