حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 179 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 179

روحانی خزائن جلد ۲۲ 129 حقيقة الوحي انسانوں کی محض عقل پر نہیں چھوڑا گیا تا تو حید خالص رہے اور انسانی عجب کا شرک اس میں مخلوط نہ ہو جائے اور اسی وجہ سے فلاسفہ ضالہ کو تو حید خالص نصیب نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ رعونت اور تکبر اور جب میں گرفتار رہے اور توحید خالص نیستی کو چاہتی ہے اور وہ نیستی جب تک انسان کچے دل سے یہ نہ سمجھے کہ میری کوشش کا کچھ دخل نہیں یہ محض انعام الہی ہے حاصل نہیں ہو سکتی مثلاً ایک شخص تمام رات جاگ کر اور اپنے نفس کو مصیبت میں ڈال کر اپنے کھیت کی آبپاشی کر رہا ہے اور دوسرا شخص تمام رات سوتا رہا اور ایک بادل آیا اور اُس کے کھیت کو پانی سے بھر دیا۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ دونوں خدا کا شکر کرنے میں برابر ہوں گے؟ ہرگز نہیں بلکہ وہ زیادہ شکر کرے گا جس کے کھیت کو بغیر اُس کی محنت کے پانی دیا گیا۔ اسی لئے خدا تعالیٰ کے کلام میں بار بار آیا ہے کہ اس خدا کا شکر کرو جس نے رسول بھیجے اور تمہیں تو حید سکھائی۔ سوال (۹) جن لوگوں نے نیک نیتی کے ساتھ آنحضرت کا خلاف کیا یا کرتے ہیں یعنی آنجناب کی رسالت سے منکر ہیں اور توحید الہی کے قائل ہیں نیک عمل بجالاتے ہیں اور بدعملوں سے پر ہیز کرتے ہیں اُن کی نسبت کیا عقیدہ رکھا جائے ۔ الجواب : انسان کی نیک نیتی تسلی پانے پر ثابت ہوتی ہے پس جبکہ بجز اسلام کے کسی مذہب میں تسلی نہیں مل سکتی تو نیک نیتی کا ثبوت کیا ہوا مثلاً عیسائی مذہب کا یہ حال ہے کہ وہ کھلے کھلے طور پر ایک انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور انسان بھی وہ کہ جو تختہ مشق مصائب ہے ہو ا کیا کوئی کانشنس یا نور قلب اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ ایک عاجز انسان جو گذشتہ نبیوں سے بڑھ کر ایک ذرہ بھر کوئی کام دکھلا نہیں سکا بلکہ ذلیل یہودیوں سے ماریں کھاتا رہا۔ وہی خدا اور وہی زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا اور مجرموں کو سزا دینے والا ہے اور کیا کوئی عقل قبول کر سکتی ہے کہ خدائے قادر با وجود اپنی بے انتہا طاقتوں کے کسی دوسرے کی مدد کا محتاج رہے۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتا کہ عیسیٰ کیسا خدا تھا کہ جو اپنی مخلصی کے لئے تمام رات رو رو کر دعا کرتا رہا تعجب کہ جبکہ تینوں خدا اس کے اندر تھے تو وہ چوتھا خدا کون تھا جس کی جناب میں اُس نے روروکر ساری رات دعا کی اور پھر وہ دعا قبول بھی نہ ہوئی۔ ایسے خدا پر کیا امید رکھی جائے جس پر ذلیل یہودی غالب آئے اور اُس کا پیچھا نہ چھوڑا جب تک سولی پر نہ چڑھا دیا۔ آریوں کا تو گویا کوئی خدا ہی نہیں انا دی جو ہوئے ۔ کیا یہ ہدایت انسان کو کچھ تسلی دے سکتی ہے مگر اسلام وہ خدا پیش کرتا ہے جس پر انسانی فطرت اور تمام انبیاء کا اتفاق ہے جو اسلام کے کامل پرستاروں پر اپنی طاقتیں ظاہر کرتا ہے۔ منہ نم