حقیقةُ الوحی — Page 84
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۸۴ حقيقة العلى اطلع على إِلَهِ مُوسَى - وانّى لَا ظُنُّه من الكاذبين میرے لئے آگ بھڑکا تا میں موسیٰ کے خدا پر اطلاع پاؤں اور میں اُس کو جھوٹا سمجھتا ہوں۔ تبت یدا ابي لهب و تب - مـــــا كـــــان لــــه ان يـــدخـــل ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس معاملہ میں دخل دیتا فيها الا خائفا ـ وما اصابك فمن الله - الفتنة ههنا مگر ڈرتے ڈرتے ۔ اور جو کچھ تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔ اس جگہ ایک فتنہ برپا ہوگا۔ فاصبر كما صبر اولو العزم - الا انها فتنة من الله ނ پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔ وہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف ليحب حبا جما - حُبَّـا مـن اللــه الـعـزيـز الاكرم ـ شــاتــان تا وہ تجھ سے محبت کرے۔ وہ اس خدا کی محبت ہے جو بہت غالب اور بزرگ ہے۔ دو بکریاں تذبحان - وكل من عليها فان - ولا تهنوا ولا تحزنوا ۔ ذبح کی جائیں گی اور ہر ایک جو زمین پر ہے آخر وہ فنا ہوگا۔ تم کچھ غم مت کرو اور اندوہگین مت ہو اللــــه بــكــاف عبدة - الـم تـعـلـم ان اللـــه عـلـى کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں۔ کیا تو نہیں جانتا کہ خدا ہر ایک كُلّ شىء قــــديــــــر ـ وان يتخذونك الا هـــــــزوا چیز پر قادر ہے اور تجھے انہوں نے ٹھٹھے کی جگہ بنا أهذا الذى بـعـث الـلـه قـل انــمــــا انـــا بشــر مثـلـكـم وہ ہنسی کی راہ سے کہتے ہیں کیا یہی ہے جس کو خدا نے مبعوث فرمایا۔ ان کو کہہ کہ میں تو ایک انسان ہوں۔ رکھا ہے۔ حملہ اس جگہ ابو لہب سے مراد ایک دہلوی مولوی ہے جو فوت ہو چکا ہے اور یہ پیشگوئی ۲۵ برس کی ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے اور یہ اس زمانہ میں شائع ہو چکی ہے جبکہ میری نسبت تکفیر کا فتوی بھی ان مولویوں کی طرف سے نکالا تھا۔ تکفیر کے فتویٰ کا پانی بھی وہی دہلی کا مولوی تھا جس کا نام خدا تعالی نے ابولہب رکھا اور تکفیر سے ایک مدت دراز پہلے یہ خبر دے دی جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ منہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نہ نکلا تھا “ ہونا چاہیے۔(ناشر)