گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 544 of 822

گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 544

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۴۰ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس <mark>وجی</mark> سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگویاں بتلائیں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۱ محبت مستعد دلوں میں ڈال دی تا کہ میری آنکھوں کے سامنے تو پرورش پاوے عنقریب تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کی طرف میں <mark>وجی</mark> بھیجوں گا وہ ہر ایک دور کی راہ سے تیرے پاس آئیں گے اور انواع اقسام کے تحائف از قسم نقد و جنس ہر ایک راہ سے تیرے پاس لائیں گے۔ سو اس کے بعد یہ پیشگوئی ایک تخم کی طرح بڑھتی گئی یہاں تک کہ ان دنوں میں جو ۱۳۲۰ ہجری ہے بمقابل اس زمانہ کے کہ جب دو تین آدمی مجھ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی بعد میں اب ایک لاکھ سے کچھ زیادہ اس جماعت کا عدد پہنچ گیا ہے اور ہر ایک طرف سے جب کوئی انسان آتا ہے یا کسی نئے شخص کی طرف سے کوئی تحفہ آتا ہے تو وہ ایک نشان ظاہر ہوتا ہے اور چونکہ اس جگہ آکر بیعت کرنے والے پچاس ہزار سے کم نہیں ہوں گے اور جور و پیدا اور تحائف متفرق وقتوں میں آئے وہ دس لاکھ سے کم نہیں ہوں گے اس لئے یہ بات بالکل صحیح اور سچ ہے کہ علاوہ ان نشانوں کے جو اس نقشہ میں لکھے گئے ہیں کم سے کم دس لاکھ اور ایسے نشان ہیں جو الہام ياتون من كل فج عميق اوریاتیک من کل فج عمیق سے ثابت ہوتے ہیں اور ایک سلسلہ ان نشانوں کا وہ ہے جو الہام انسی مُهِينٌ مَنْ اَرَادَ إِهانَتَكَ کے ذریعہ سے ظہور میں آئے ہیں۔ اس جگہ ایک اور نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ وحی تاریخ ظہور پیشگوئی حاشیہ۔ میں خیال کرتا تھا کہ احاطہ بمبئی میں مجھ سے بیعت کرنے والے چھ سات سے زیادہ نہیں۔ اب سرکاری چٹھی سے معلوم ہوا کہ احاطہ مذکورہ میں بیعت کرنے والے ۷ ۱۱۰۸۔ آدمی ہیں سرکاری تحریر ہے میمونمبر ۱۹۱۴۳ مورخه ۲ ستمبر ۱۹۰۲، از پونا بجواب چٹھی مورخه ۱۳ را گست ۱۹۰۲ء مرقومه (مفتی محمد صادق صاحب) اسٹنٹ سکرٹری انجمن اشاعت اسلام ۔ التماس ہے کہ فرقہ احمدیہ کی تعداد پچھلی مردم شماری میں ۱۰۸۷ تھی ۔ دستخط ہیڈ کمپانکر ۔ بجائے پروونشل سپر نٹنڈنٹ مردم شماری۔