فتح اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 47 of 748

فتح اسلام — Page 47

روحانی خزائن جلد۳ ۴۷ فتح اسلام اعتراضات کو ایک رسالہ کی صورت پر نمبر وار مرتب کر کے چھاپ دیں اور پھر انہیں نمبروں کی ترتیب کے لحاظ سے ہر ایک اعتراض اور سوال کا جواب دینا شروع کریں ۔ لہذا عام طور پر تمام عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں اور یہودیوں اور مجوسیوں اور دہریوں اور برہمیوں اور طبعیوں اور فلسفیوں اور مخالف الرائے مسلمانوں وغیرہ کو مخاطب کر کے اشتہار دیا جاتا ہے کہ ہر ایک شخص جو اسلام کی نسبت یا قرآن شریف اور ہمارے سیڈا اور مقتداء خیر الرسل کی نسبت یا خود ہماری نسبت ہمارے منصب خداداد کی نسبت ہمارے الہامات کی نسبت کچھ اعتراضات رکھتا ہے تو اگر وہ طالب حق ہے تو اس پر لازم و واجب ہے کہ وہ اعتراضات خوشخط قلم سے تحریر کر کے ہمارے پاس بھیج دے تا وہ تمام اعتراضات ایک جگہ اکٹھے کر کے ایک رسالہ میں نمبر وار تر تیب دے کر چھاپ دیئے جائیں اور پھر نمبر وار ایک ایک کا مفصل جواب دیا جائے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى الـ خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور پنجاب ۰ار جمادی الثانی ۱۳۰۸ هجری