چشمۂ مسیحی — Page 402
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۹۸ تجلیات الہیہ میں نے تجھے تمام دنیا میں سے چن لیا اور فرماتا ہے۔ قال ربك انه نازل من السماء ما یرضیک یعنی تیرا خدا کہتا ہے کہ آسمان سے ایسے زبر دست معجزات اُتریں گے جن سے تو راضی ہو جائے گا۔ سو اُن میں سے اس ملک میں ایک طاعون اور دو سخت زلزلے تو آچکے جن کی پہلے سے میں نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر خبر دی تھی مگر اب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ پانچ زلزلے اور آئیں گے اور دنیا اُن کی غیر معمولی چمک کو دیکھے گی اور اُن پر ثابت کیا جائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کے نشان ہیں جو اُس کے بندے مسیح موعود کے لئے ظاہر ہوئے۔ افسوس اس زمانہ کے منجم اور جوتشی ان پیشگوئیوں میں میرا ایسا ہی مقابلہ کرتے ہیں جیسا کہ ساحروں نے موسیٰ نبی کا مقابلہ کیا تھا اور بعض نادان ملہم جو تاریکی کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں وہ بلعم کی طرح میرے مقابلہ کے لئے حق کو چھوڑتے اور گمراہوں کو مدد دیتے ہیں مگر خدا فرماتا ہے کہ میں سب کو شرمندہ کروں گا اور کسی دوسرے کو یہ اعزاز ہر گز نہیں دوں گا۔ ان سب کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے نجوم یا الہام سے میرا مقابلہ کریں اور اگر کسی حملہ کو اب اٹھا رکھیں تو وہ نا مرد ہیں اور خدا فرماتا ہے کہ میں ان سب کو شکست دوں گا اور میں اس کا دشمن بن جاؤں گا جو تیرا دشمن ہے اور وہ فرماتا ہے کہ اپنے اسرار کے اظہار کے لئے میں نے تجھے ہی برگزیدہ کیا ہے اور زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ میرے ساتھ ہے اور تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میرا عرش ۔ اسی کے مطابق قرآن شریف میں یہ آیت ہے جو خدا کے برگزیدہ رسولوں کو غیروں سے ممتاز کرتی ہے اور وہ یہ ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ اَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ لا یعنی کھلا کھلا غیب صرف برگزیدہ رسول کو عطا کیا جاتا ہے ۔ غیر کو اس میں حصہ نہیں ۔ سو ہماری جماعت کو چاہیے جو ٹھوکر نہ کھاویں اور ان غیروں کو جو میرے مقابل پر ہیں اور میری بیعت کرنے والوں میں داخل نہیں ہیں کچھ بھی چیز نہ سمجھیں ورنہ خدا کے غضب کے نیچے آئیں گے۔ ہر ایک بے ہودہ گو جو پیشگوئی کرتا ہے خدا ایسے لوگوں سے بچے ایمانداروں کو آزماتا ہے کہ کیا وہ غیر کو وہ وقعت اور عزت دیتے ہیں جو خدا اور اس کے رسول کو دینی چاہیے اور دیکھتا ہے کہ کیا وہ اُس ا الجن : ۲۸,۲۷