چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 436 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 436

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۳۶ چشمه معرفت بہت سے اعتراضات محض نادانی اور نا سمجھی سے قرآن شریف پر کئے گئے ہیں حالانکہ وہ تمام باتیں حق اور حکمت کا سرچشمہ ہیں مگر تعصب ایک ایسی بلا ہے جو غور کرنے نہیں دیتا۔ اس مضمون کے لکھنے کے وقت مندرجہ ذیل مجھے الہام ہوئے اور میں نے بہتر سمجھا کہ ان کو لکھ دوں اور وہ یہ ہیں ۔ انهم ماصنعوا هـو كيد ساحر ولا يفلح الساحر حيث اتى۔ انت منى بمنزلة روحي انت منى بمنزلة النجم الثاقب ۔ جآء الحق وزهق الباطل۔ اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا تمام حاضرین کو بلکہ تمام دنیا کو راہ راست پر لاوے۔ آمین۔ وَالسَّلام على من اتَّبع الهدى الراق خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ۲ دسمبر ۱۹۰۷ء روز دوشنبه ۲۵ شوال ۱۳۲۵ه ۱۷ مگھر سمت