چشمہٴ معرفت — Page 199
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۹۹ چشمه معرفت طرفداری نہ ہو اس تحریر سے مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ شخص ہوش وحواس کی قائمی سے بات نہیں کرتا کیونکہ جس قدر وید پیش پات اور طرفداری سے بھرا ہوا ہے اس کا نمونہ دوسری جگہ ملنا ناممکن ہے مثلاً اس سے بڑھ کر طرفداری کیا ہوگی کہ باوجود یکہ کروڑہا اربوں بلکہ بے شمار مدتوں سے دنیا چلی آتی ہے لیکن اب تک پر میشر نے اس طرفداری اور پکش پات کو نہیں چھوڑا کہ ہمیشہ آریہ ورت میں ہی وید کو نازل کرتا رہا ہے اور سنسکرت زبان میں ہی نازل کرتا ہے 191 اور ہمیشہ اُس کی پارلیمنٹ میں ملہم بننے کے لئے اگنی ۔ وایو ۔ آدت ۔ انگرا ہی انتخاب کئے جاتے ہیں ۔ پس کیا اس طرفداری سے بڑھ کر کوئی اور بھی طرفداری ہوگی کہ جو وید میں پائی جاتی ہے کہ ہمیشہ الہامی کتاب کے لئے آریہ ورت کو ہی اختیار کرتا ہے اور قدیم سے سنسکرت زبان میں ہی الہام کرتا چلا آیا ہے ایسا ہی اُس کو الہام دینے کے لئے اگنی ، وایو، انگرا، آدت ہی پسند آتے ہیں۔ اور ہمیشہ ایسی اعلیٰ جون اُن کو دیتا ہے کہ جو لائق الہام پانے کے ہوتی ہے اور یہ معاملہ نہ ایک دفعہ نہ دو دفعہ نہ تین دفعہ ظہور میں آتا ہے بلکہ بے شمار اربوں تک اس پر گذر چکے ہیں کہ وہ ایسا ہی کرتا ہے اور جس طرح گورنمنٹ برطانیہ کے افسروں کو گرمی کے دنوں میں شملہ پسند آیا ہوا ہے پر میشر کو آریہ ورت پسند آ گیا ہے۔ دوسرے ملکوں کے باشندوں سے بے وجہ ناراض ہے یا اب تک اس کو اُن کے وجود کا علم ہی نہیں ۔ اب کوئی آریہ صاحب انصاف سے فرمادے کہ کیا یہ طریق پر میشر کا طرفداری اور پاکش بات ہے یا کوئی اور بات ہے؟ اور اگر کوئی اور بات ہے تو مع دلائل اُس کو بیان کر دیں۔ مضمون پڑھنے والے نے الہامی کتاب کی ایک یہ نشانی بتلائی کہ اس میں ایسی باتیں نہ ہوں کہ خدا نے فلاں کام میں مکاری کی۔ اس کا جواب ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ مکر اُن بار یک تدبیروں اور تصرفات کو کہتے ہیں کہ وہ ایسے مخفی اور مستور ہوں کہ جس شخص کے لئے وہ تدابیر عمل میں لائی گئی ہیں وہ اُن تدبیروں کو شناخت نہ کر سکے اور دھوکا کھا جائے پس مکر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ (۱) اوّل وہ کہ جن کے عملدرآمد سے ارادہ خیر اور بہتری کا کیا گیا ہے اور کسی کو نقصان پہنچانا