چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 183

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۸۳ چشمه معرفت اب مباہلہ کی اس دُعا کے بعد جو پنڈت لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمدیہ کے صفحہ ۳۴۴ سے ۱۷۵ ۳۴۷ تک لکھی ہے جو کچھ خدا نے آسمان سے فیصلہ کیا ہے اور جس طرح اُس نے کاذب کی ذلت ظاہر کی اور صادق کی عزت وہ یہ ہے جو ا / مارچ ۱۸۹۷ء کو بروز شنبہ دن کے ۴ بجے کے بعد ظہور میں آیا۔ دیکھو یہ خدا کا فیصلہ ہے جس فیصلہ کو لیکھرام نے اپنے پرمیشر سے مانگا تھا تا صادق اور کاذب میں فرق ظاہر ہو جائے سو وہ فرق ظاہر ہو گیا