براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 71
روحانی خزائن جلد ۲۱ 21 نُصرة الحق وَلَا تَيْتَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ۔ أَلَا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيْب أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٍ يَأْتِيَكَ مِنْ كُلّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَأْتُونَ مِنْ كُلّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۔ يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيْدِى وَتَفْرِيدِي فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ هَلْ أَتَى عَلَى الإِنسان حِينٌ مِّنَ الدَّهْر لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّذْكُورًا۔ وَبَشِّرِ الَّذِينَ امَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِم وَاتْلُ عَلَيْهِمْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَمُ مِّنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصُّفُّةِ۔ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَّة تَرَى أعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ۔ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَ يُنَادِى لِلإِيمَان ، آمُلُوا ، دیکھو براہین احمدیہ صفحه ۲۴۰ سے ۲۴۲ تک۔ ترجمہ۔ جس وقت خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرلے گا اُس وقت کہا جائے گا کہ کیا یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہ تھا۔ اور خدا کی رحمت سے نومیدمت ہو یعنی یہ خیال مت کر کہ میں تو ایک گمنام اور اکیلا اور احد من الناس آدمی ہوں۔ یہ کیوں کر ہو گا کہ میرے ساتھ ایک دنیا جمع ہو جائے گی۔ کیونکہ خدا ارادہ کر چکا ہے کہ ایسا ہی ہوگا اور اُس کی مدد قریب ہے۔ اور جن راہوں سے وہ مالی مدد آئے گی اور ارادت کے خطوط آئیں گے وہ سڑکیں ٹوٹ جائیں گی اور گہری ہو جائیں گی۔ یعنی بکثرت ہر ایک قسم کا مال آئے گا اور ڈور ڈور سے آئے گا اور ڈور ڈور سے مُریدانہ خطوط آئیں گے۔ اور نیز اس قدر لوگ کثرت سے آئیں گے کہ جن راہوں پر چلیں گے اُن راہوں میں گڑھے پڑ جائیں گے۔ خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم خود آسمان سے الہام کریں گے۔ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ تیرے ذکر کو خدا اونچا کرے گا اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کر دے گا۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری تو حید اور تفرید ۔ پس وقت چلا آتا ہے کہ تیری مدد کی جائے گی ۔ اور دنیا جہان میں تیرے نام کو (۵۶)