براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 303
روحانی خزائن جلد ۲۱ ٣٠٣ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم اور صلیب دینا چاہا تھا جو مغضوب علیہم قرار پائیں گے۔ اسی واسطے خدا تعالی نے پنجوقتہ نماز میں بھی یہی دعا سکھلائی جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ فاتحہ میں یہ تعلیم فرماتا ہے۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ پس أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے مراد انبیاء یہود ہیں اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ یہود ہیں جنہوں نے حضرت عیسی کو قبول نہیں کیا تھا۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ اس امت میں ایسے یہود سیرت بھی ہونے والے ہیں جو حضرت عیسی کے وقت تھے۔ پس ضرور ہے کہ ان کے ساتھ اسی اُمت میں سے ایک عیسیٰ بھی ہو جس کے انکار سے وہ اُس قسم کے یہودی بن جائیں گے جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِم ہیں۔ اب وہ لوگ جو مجھ کو ملامت کرتے ہیں جو تو نے اپنے تئیں عیسی کیوں بنایا۔ در حقیقت یہ ملامت اُن کی طرف ہی رجوع کرتی ہے کیونکہ اگر وہ یہود نہ بنتے تو میں بھی عیسی نہ بنتا۔ مگر ضرور تھا کہ خدا کا کلام پورا ہوتا۔ عجیب نادان ہیں۔ یہود بننے کے لئے (۱۳۲) آپ طیار ہیں مگر عیسی کو باہر سے لاتے ہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ اسمعیلی سلسلہ کی عمارت بالکل اسرائیلی سلسلہ کے مطابق بنائی گئی ہے۔ یہی حکمت ہے کہ اس سلسلہ کا عیسی بھی خاندان بنی اسمعیل میں سے نہیں ہے کیونکہ مسیح بھی بنی اسرائیل سے نہیں آیا تھا۔ وجہ یہ کہ بنی اسرائیل میں سے کوئی اُس کا باپ نہ تھا صرف ماں اسرائیلی تھی یہی مشابہت اس جگہ موجود ہے۔ میں بیان کر چکا ہوں کہ میری بعض اُمہات سادات میں سے تھیں اور خدا کی وحی نے بھی یہی مجھ پر ظاہر کیا اور جس طرح حضرت عیسی نے باپ کے ذریعہ سے رُوح حاصل نہیں کی تھی اسی طرح میں نے بھی علم اور معرفت کی رُوح کسی روحانی باپ سے یعنی اُستاد سے حاصل نہیں کی پس ان تمام باتوں میں مجھ میں اور حضرت عیسی میں شدید مشابہت ہے۔ لہذا خدا تعالیٰ نے اسرائیلی سلسلہ کے مقابل پر اسمعیلی سلسلہ قائم کر کے عیسی بننے کے لئے مجھے چن لیا۔ صدر سلسلہ اسلام میں حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کا نام الفاتحة : ٧،٦