براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 252
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۵۲ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم خبر دی گئی ہے۔ کیا آپ دو ہزار برس تک اس ملک میں اس کی کوئی نظیر پیش کر سکتے ہیں؟ اور یادر ہے کہ یہ صرف ایک پیشگوئی نہیں بلکہ بار بار میری معرفت میرے خدا نے براہین احمدیہ حصص سابقین میں اس کی خبر دی ہے۔ مواہب الرحمن میں اس کی خبر موجود ہے۔ رسالہ آمین میں اس کی خبر موجود ہے اور اخبار الحکم کے کئی پر چوں میں مختلف الہامات میں اس کی خبر موجود ہے۔ پھر بھی آپ کے نزدیک یہ پیشگوئی گول مول ہے۔ اب اس کا کیا علاج إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ جن بے جا حملوں کا اسلام پر کرنا غیر مذہب والوں کا کام تھا اب خود مسلمان وہ حملے کرتے ہیں ۔ اگر حمایت دین نصیب نہیں تھی تو کم سے کم سوچ کر حملہ کرتے مفت کی روسیاہی اور آخر حملہ میں جھوٹے نکلنا کیا یہ دین داری ہے؟ ع یکے برسر شاخ و بن سے بُرید اگر اسلامی نور دل میں ہوتا تو خود بخود سمجھ جاتے بلکہ دوسروں کو جواب دیتے۔ قوله جناب مقدس مرزا صاحب نے دوبارہ زلزلہ آنے کی خبر دی ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی فرمایا ہے کہ مجھے علم نہیں دیا گیا کہ وہ کوئی زلزلہ ہے یا کوئی اور شدید آفت ہے۔ اور مجھے علم نہیں دیا گیا کہ ایسا حادثہ کب ہوگا۔ اقول ۔ میری اس تقریر پر کوئی اعتراض عائد نہیں ہوسکتا کیونکہ قرآن شریف میں جو عربوں کے لئے ایک عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کی کوئی تصریح نہیں کی کہ کس طرح کا عذاب ہوگا اور کس قسم کا ہوگا صرف یہ فرمایا ہے کہ خدا قادر ہے کہ وہ عذاب آسمان سے نازل کرے یا زمین سے بھیجے یا کافروں کو مسلمانوں کی تلوار کا مزہ چکھا دے ۔ اب ان آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود اقرار کرتے ہیں کہ مجھے علم نہیں دیا گیا کہ وہ کس قسم کا عذاب ہوگا۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ عذاب کب آئے گا تو آپ نے کوئی تاریخ نہ جلائی۔ جیسا کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے ۔ وَيَقُولُونَ مَتى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ الملک : ۲۷،۲۶