براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 167

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۱۶۷ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم یا آپ جاہلوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ اور کیا ہم نے جھوٹ بولا ہے یا آپ جھوٹ بولتے ہیں؟ لعنة الله على الكاذبين اخبار الحکم موجود ہے۔ اس کے دونوں پر چوں کو دیکھ لو اور یہ اخبار زلزلہ موعودہ سے ایک سال پہلے ملک میں شائع ہو چکی ہے۔ گورنمنٹ میں بھی پہنچ چکی ہے اب بتلاؤ کس تعصب نے آپ کو اس جھوٹ پر آمادہ کیا جو آپ دعوی کر بیٹھے جو زلزلہ کا ذکر پیشگوئی میں موجود ہی نہیں ہے۔ قولہ ۔ یہ الہام اس رمئی ۱۹۰۲ء کے احکام کے صفحہ کالم ۴ پر موجود ہے اور اس کے سامنے صاف طور پر جلی قلم سے لکھا ہوا ہے ۔ متعلق طاعون۔ ☆ اقول ۔ اس میں کیا شک ہے کہ یہ زلزلہ بھی طاعون کا ایک ضمیمہ ہے اور اس سے متعلق ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار فرما دیا ہے کہ زلزلہ اور طاعون دونوں تیری تائید کے لئے ہیں پس زلزله در حقیقت طاعون سے ایک تعلق رکھتا ہے کیونکہ طاعون بھی میرے لئے خدا تعالیٰ کی (۱۴ طرف سے ایک نشان ہے اور ایسا ہی زلزلہ بھی۔ پس اسی وجہ سے دونوں کو باہم تعلق ہے اور دونوں ایک ہی امر کے مؤید ہیں۔ اور اگر یہ وہم دل میں پیدا ہو کہ اس فقرہ سے مراد در حقیقت طاعون ہی ہے تو یہ وہم درحقیقت فاسد ہے کیونکہ جو چیز کسی چیز سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ در حقیقت اس کا عین نہیں ہو سکتی ماسوا اس کے قرینہ قویہ اس جگہ موجود ہے کہ اس فقرہ سے مراد در حقیقت طاعون نہیں ہے یعنی جب کہ پہلے اس سے یہ الہام موجود ہے کہ زلزلہ کا دھکا تو پھر ذرہ انصاف اور عقل کو دخل دے کر خود سوچ لینا چاہیے کہ عمارتوں کا گرنا اور بستیوں کا معدوم ہونا کیا یہ طاعون کی صفات میں سے ہو سکتا ہے بلکہ یہ تو زلزلہ کی صفات میں سے ہے اس قدر منہ زوری ایک پرہیز گار انسان میں نہیں ہوسکتی کہ جو معنے ایک عبارت کے الفاظ سے پیدا ہو سکتے ہیں کو پڑھیں جو اء ۱۹ ء میں شائع ہوا تھا اور پھر مواہب الرحمن کے صفحہ ۸۶ کو پڑھیں جو ۱۹۰۲ ء میں شائع ہوئی تھی اور پھر اپنی ایمانی حالت پر روویں۔منہ حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” الحکم ۳۱ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۹ کالم نمبر ہ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)