براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 110 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 110

روحانی خزائن جلد ۲۱ 11۔ براہین احمدیہ حصہ پنجم مثیل موسیٰ ہیں جیسا کہ آیت كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے ایسا ہی آخر زمانہ اسلام میں دونوں سلسلوں موسوی اور محمدی کا اوّل اور آخر میں تطابق پورا کرنے کیلئے مثیل عیسی کی ضرورت تھی جس کی نسبت حدیث بخاری امامکم منکم اور حدیث مسلم امكُم مِنكُم وضاحت سے خبر دے رہی ہیں ۔ مگر اسی امت میں سے عیسی بنے والا ابن مریم کیونکر کہلا سکے وہ تو مریم کا بیٹا نہیں ہے حالانکہ حدیثوں میں ابن مریم کا لفظ آیا ہے۔ پس یادر ہے کہ یہ وسوسہ جو نادانوں کے دلوں کو پکڑتا ہے قرآن شریف میں سورہ تحریم میں اس شبہ کا ازالہ کر دیا گیا ہے جیسا کہ سورۃ تحریم میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے مشابہت دی گئی ہے اور پھر اس میں عیسیٰ کی روح کے نفخ کا ذکر کیا گیا ہے جس میں صریح اشارہ کیا گیا ہے کہ اس امت میں سے کوئی فرد اول مریم کے درجہ پر ہوگا اور پھر اس مریم میں نفخ روح کیا جائے گا تب وہ اس درجہ سے منتقل ہو کر ابن مریم کہلائے گا۔ اور اگر کوئی مجھ سے سوال کرے کہ اگر یہی سچ ہے تو پھر تمہارے الہامات میں بھی اس کی طرف کوئی ۲۵ اشارہ ہونا چاہئے تھا۔ اس کے جواب میں میں کہتا ہوں کہ آج سے پچیس برس پہلے یہی تصریح میری کتاب براہین احمدیہ ص سابقہ میں موجود ہے اور نہ صرف اشارہ بلکہ پوری وضاحت سے کتاب براہین احمدیہ حصص سابقہ میں ایک لطیف استعارہ کے رنگ میں مجھے ابن مریم ٹھہرایا گیا ہے چاہیے کہ اول وہ کتاب ہاتھ میں لے لو اور پھر دیکھو کہ اس کی اوائل میں اوّل میرا نام خدا تعالیٰ نے مریم رکھا ہے اور فرمایا ہے یا مریم اسکن انت وزوجك الجنة۔ یعنی اے مریم تو اور تیری دوست جنت میں داخل ہو۔ پھر آگے چل کر کئی صفحوں کے بعد جو ایک مدت پیچھے لکھے گئے تھے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے یا مریم نفخت فيك من لدنى روح الصدق یعنی اے مریم میں نے تجھ میں صدق کی روح پھونک دی۔ پس یہ روح پھونکنا گویا روحانی حمل تھا کیونکہ اس جگہ وہی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو مریم صدیقہ کی نسبت استعمال کئے گئے تھے جب مریم صدیقہ میں روح پھونکی گئی تھی تو اس کے یہی معنے تھے کہ اس کو حمل ہو گیا تھا جس حمل سے عیسی پیدا ہوا۔ پس اس جگہ بھی اسی طرح فرمایا کہ تجھ میں روح پھونکی گئی گویا یہ ایک روحانی حمل تھا ۔ پھر آگے چل کر آخر کتاب میں المزمل: ١٦