براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 92 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 92

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۹۲ براہین احمدیہ حصہ پنجم اور عیب گیروں کا منہ بند ہو جائے گا یا یہ کہ اُن کے اثر سے لوگ محفوظ رہیں گے۔ یہ انسان کا خاصہ ہے کہ ہزار نشان سے بھی اس قدر ہدایت پانے کے لئے طیار نہیں ہوتا جس قدر کہ (۷۲) ایک عیب گیر کی شرارت سے متاثر ہو کر منکر ہونے کو طیار ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس وحی الہی میں اس پیرایہ میں ظاہر نہیں فرمایا کہ میں نشان دکھلاؤں گا بلکہ فر مایا کہ میں ایک فتح عظیم تجھ کو دوں گا یعنی کوئی ایسا نشان دکھلاؤں گا کہ جو دلوں کو فتح کرے گا اور تمہاری عظمت ظاہر کر دے گا۔ اور فرمایا کہ یہ عمر کے آخری زمانہ میں ہوگا۔ پس میں زور سے کہتا ہوں کہ اسی زمانہ کیلئے یہ پیشگوئی ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ نکتہ چینیاں اور عیب گیریاں حد سے بڑھ گئی ہیں پس میں امیدوار ہوں کہ عنقریب ایک بڑا نشان ظاہر ہوگا جو دلوں کو فتح کرے گا اور مُردہ دلوں کو جو بار بار مرتے ہیں پھر زندہ کر دے گا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ پھر ان پیشگوئیوں کی تائید میں اور پیشگوئیاں حصص سابقہ براہین احمدیہ میں ہیں جو پچھیں برس کے بعد اس زمانہ میں پوری ہوئی ہیں اور وہ یہ ہیں ۔ الیس الله بکاف عبدہ فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔ اليس الله بکاف عبده فلما تجلى ربِّه للجبل جعله دكا۔ والله موهن كيد الكافرين۔ اليس الله بكاف عبده ولنجـعـلـة آية للناس ورحمةً منا و كان امرًا مقضيا قول الحق الذي فيه تمترون۔ لا يُصدّق السفيه إلا سيفة الهلاك عدولی وعدو لك قل أتى امر الله فلا تستعجلوه اذا جاء نصر الله الست بربكم قالوا بلی - بخرام کہ وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا۔ اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ هو الذى ينزل الغيث بعد ماقنطوا وينشر رحمته ۔ يجتبى اليه من يشاء من عباده۔ وكذالك مَنَنَّا عَلى يوسف لنصرف عنه السوء والفحشاء ولتنذر قومـا مـا ☆ براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ ۶۶ میں یہاں میں “ کا لفظ بھی موجود ہے۔ ( ناشر )