براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 82

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۸۲ براہین احمدیہ حصہ پنجم عما يفعل وهم يُستَلون۔ وقالوا انّى لك هذا ان هذا الا اختلاق ۔ قل الله ثمّ ذرهم في خوضهم يلعبون۔ ولا تخاطبنى فى الذين ظلموا انهم مغرقون يظلّ ربک علیک ویغیشک و یرحمک وان لم یعصمک الناس یعصمک الله من عنده۔ يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس۔ واذيمکربک الذى كفّر ۔ او قدلي ياهامان تبت يدا ابي لهب وتبّ ما كان له ان يدخل فيها الا خائفًا وَمَا اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوا العزم۔ الا انها فتنة من الله ليحبّ حبًّا جما عطاءً غير مجذوذ۔ شاتان تذبحان۔ وكلّ من عليها فان ۔ عسى ان تكرهوا شيئًا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون، دیکھو صفحہ ۴۹۷ سے ۵۱۱ تک براہین احمدیہ جلد چہارم ۔ ترجمہ تجھے مدددی جائے گی اور نصرت الہی تیرے شامل ہوگی ۔ اور ایسی نصرت ہوگی کہ حقیقت راستی کھل جائے گی ۔ تب مخالف لوگ کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ وہ کہیں گے کہ ہم ایک بھاری جماعت ہیں جو انتقام لے سکتے ہیں۔ پر عنقریب وہ بھاگ جائیں گے اور منہ پھیر لیں گے ۔ خدا کے نشان کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ مکر ہے جو بہت پختہ ہے۔ تو ان کو کہہ دے کہ اگر خدائے تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی یہ لفظ کفر اور کفر دونوں قراء تیں ہیں۔ کیونکہ کافر کہنے والا بہر حال منکر بھی ہوگا اور جو شخص اس دعوے سے منکر ہے وہ بہر حال کا فر ٹھہرائے گا۔ اور سامان کا لفظ ھیمان کے لفظ کی طرف اشارہ کرتا ہے اور حیمان اس کو کہتے ہیں جو کسی وادی میں اکیلا سرگردان پھرے۔ منہ ۔ یہ آیت یعنی وَانْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِنُ قرآن شریف کے اس مقام کی ہے جہاں معجزہ شق القمر کا ذکر ہے۔ پس ایسی آیت کو اس موقعہ پر ذکر کرنا اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس جگہ بھی کوئی قمری نشان ظاہر ہو گا۔ پس وہ نشان عجیب طور کا خسوف قمر تھا جو رمضان کے مہینہ میں ظہور میں آیا۔ بعض علماء لکھتے ہیں کہ معجزہ شق القمر بھی ایک قسم کا خسوف ہی تھا۔ منہ القمر : ٣