براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 636
روحانی خزائن جلد ۱ ۶۳۴ براہین احمدیہ حصہ چہارم بہت سا خلل واقعہ ہو گیا اور وہ سب رو بدنیا ہو گئے اور رو بجق نہ رہے اس لئے امداد الہی اُن سے منقطع ہو گئی ۔ سوخدا نے اپنی حجت پوری کرنے کے لئے ان کے لئے اپنا رسول بھیجا تا (۵۳۰) ان کو ان کے بعض عملوں کا مزہ چکھاوے اور تا ایسا ہو کہ وہ رجوع کریں۔ کہہ زمین پر سیر کرو پھر دیکھو کہ جو تم سے پہلے کافر اور سرکش گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا اور اکثر ان میں سے مشرک ہی تھے کیا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ہمارا یہی دستور اور طریق ہے کہ ہم خشک زمین کی طرف پانی روانہ کر دیا کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں تا ان کے چار پائے اور خود وہ کھیتی کو کھاویں اور مرنے سے بچ جائیں سوتم کیوں نظر غور سے ملاحظہ نہیں کرتے تاتم اس بات کو سمجھ جاؤ کہ وہ کریم و رحیم خدا کہ جو تم کو جسمانی موت سے بچانے کے لئے شدت قحط اور امساک باران کے وقت بارانِ رحمت نازل کرتا ہے وہ کیونکر شدت ضلالت کے وقت جو روحانی قحط ہے زندگی کا پانی نازل کرنے سے جو اس کا کلام ہے تم سے دریغ کرے۔ کے بعد کوئی نا منصف کہے کہ کب مجھ کو کھول کر کہا گیا کہ تا میں اس جستجو میں پڑتا۔ کب کسی نے اپنی ذمہ داری سے دعوی کیا تا میں ایسے دعوئی کا ثبوت اس سے مانگتا۔ سواے بھائیو ۔ اے حق کے طالبو ادھر دیکھو کہ یہ عاجز کھول کر کہتا ہے اور اپنے خدا پر توکل کر کے جس کے انوار دن رات دیکھ رہا ہے اس بات کا ذمہ وار بنتا ہے کہ اگر تم دلی صدق اور صفائی سے حق کے جو یاں اور خواہاں ہو کر صبر اور ارادت سے کچھ مدت تک اس احقر کی صحبت میں زندگی بسر کرو گے تو یہ بات تم پر بدیہی طور پر ۵۳۰ بقیه حاشیه نمبراا بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ اتے بسا محبوب آں رب جلیل پشت از کوری حقیر است و ذلیل اے بسا کس خورده صد جام فتا پیش این چشمت پر از حرص و ہوا گر نماندے از وجودِ تو نشاں نیک بودے زمیں حیات چوں سگاں زاغ گر زادی بجایت مادرت نیک بود از فطرت بد گوہرت