براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 557 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 557

روحانی خزائن جلد ۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم اس نادان اور بے خبر کے سامنے مگس مسیح ہونے کا دعوی کرے اور اسی حکمت عملی سے مکھیوں کو زندہ کرے اور بظاہر کوئی منتر جنتر پڑھتا رہے جس سے یہ جتلا نا منظور ہو کہ گویا وہ اسی منتر کے ذریعہ سے مکھیوں کو زندہ کرتا ہے تو پھر اس سادہ لوح کو اس قدر عقل اور فرصت کہاں ہے کہ تحقیقاتیں کرتا پھرے ۔ کیا تم اس سے مونہہ پھیر لیتے ہیں اور عمداً مخالفت اختیار کرتے ہیں۔ خدا بھی مخالف کی طرح ان سے معاملہ کرتا ہے اور جو لوگ اس کی طلب میں سستی اور لا پروائی کرتے ہیں خدا بھی ان سے لا پروائی کرتا ہے اور ان کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے غرض جس طرح آئینہ میں انسان کو وہی شکل نظر آتی ہے کہ جو حقیقت میں شکل رکھتا ہے۔ اسی طرح حضرت احدیت کہ جو ہر یک ۴۶۵ قبل از وقوع سن کر پھر اس تائید کو ظہور میں آتے ہوئے بچشم خود دیکھ لے تو کوئی انسان ایسا پاگل اور (۴۶۵) ، در حاشیه نمبر ۳ دیوانہ نہیں کہ پھر بھی ان صحیح پیشگوئیوں اور قوی تائیدوں پر یقین کامل نہ کر سکے ۔ ہاں اگر فرط تعصب اور بے ایمانی سے کسی چشم دید ماجرا کا دانستہ انکار کرے تو یہ اور بات ہے۔ لیکن پھر بھی اس کا دل انکار نہیں کر سکتا اور ہر وقت اس کو ملزم کرتا ہے کہ تو شریر اور سرکش آدمی ہے۔ اب چند کشوف اور الہامات نو وارده بغرض افادہ طالبین حق لکھے جاتے ہیں اور اسی طرح انشاء اللہ تعالی وقتا فوقتا اگر خدا نے چاہا تو جو کچھ مواہب لدنیہ سے اس احقر عباد پر ظاہر کیا جائے گا وہ اس کتاب میں درج ہوتا رہے گا ۔ الا ماشاء اللہ ۔ اور اس سے غرض یہ ہے کہ تالیقین اور معرفت کے نیچے طالب فائدہ حاصل کریں اور اپنی حالت میں کشائش پاویں اور ان کے دل پر سے وہ پردے اٹھیں جن سے ان کی ہمت نہایت پست اور ان کے خیالات نہایت پر ظلمت ہورہے ہیں اور اس جگہ ہم مکررا یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ باتیں ایسی نہیں ہیں جن کا ثبوت دینے سے یہ خاکسار عاجز ہو یا جن کے ثبوت میں اپنے ہی ہم مذہبوں کو پیش کیا جائے بلکہ یہ وہ بدیہی الصدق باتیں ہیں جن کی صداقت پر مخالف المذ ہب لوگ گواہ ہیں اور جن کی سچائی پر وہ لوگ شہادت دے سکتے ہیں جو ہمارے دینی دشمن ہیں اور یہ سب اہتمام اس لئے کیا گیا کہ تا جولوگ فی الحقیقة راہ راست کے خواہاں اور جو یاں