براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 539 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 539

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۳۷ براہین احمدیہ حصہ چہارم پر ایمان لانے کے بعد ان وساوس سے نجات حاصل ہو جاتی ہے مگر جو شخص ابھی قرآن شریف پر ایمان نہیں لایا اور یہودی یا ہندو یا عیسائی (۳۳۹) } طلب کر پھر یہ سب کچھ تجھے آسانی سے مل جائے گا ۔ سو سب دعاؤں سے مقدم دعا جس کی طالب حق کو اشد ضرورت ہے طلب صراط مستقیم ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ ۴۴۹ ہمارے مخالفین اس صداقت پر قدم مارنے سے بھی محروم ہیں ۔ عیسائی لوگ تو اپنی ہر ہو جاتا ہے۔ بلکہ اگر اس کام کے کرنے کے لئے کوشش اور سعی بھی کرے تو اس قدر موانع اور عوائق اس کو پیش آتے ہیں کہ بالآخر خود اس کا یہ اصول ہو جاتا ہے کہ دنیا داری میں جھوٹ اور خلاف گوئی سے پر ہیز کرنا ناممکن ہے۔ مگر ان سعید لوگوں کے لئے کہ جو بچی محبت اور پُر جوش ارادت سے فرقان مجید کی ہدایتوں پر چلنا چاہتے ہیں۔ صرف یہی امر آسان نہیں کیا جاتا کہ وہ دروغ گوئی کی فتیح عادت سے باز رہیں بلکہ وہ ہر نا کر دنی اور نا گفتنی کے چھوڑنے پر قادر مطلق سے توفیق پاتے ہیں اور خدائے تعالیٰ اپنی رحمت کا ملہ سے ایسی تقریبات شنیعہ سے اُن کو محفوظ رکھتا ہے جن سے وہ ہلاکت کے ورطوں میں پڑیں۔ کیونکہ وہ دنیا کا نور ہوتے ہیں اور ان کی سلامتی میں دنیا کی سلامتی اور ان کی ہلاکت میں دنیا کی ہلاکت ہوتی ہے۔ اسی جہت سے وہ اپنے ہر ایک خیال اور علم اور فہم اور غضب اور شہوت اور خوف اور طبع اور تنگی اور فراخی اور خوشی اور غمی اور عسر اور میسر میں تمام نالائق باتوں اور فاسد خیالوں اور نا درست علموں اور نا جائز عملوں اور بے جا ۴۴۹ فہموں اور ہر یک افراط اور تفریط نفسانی سے بچائے جاتے ہیں اور کسی مذموم بات پر ٹھہر نا نہیں پاتے کیوں کہ خود خداوند کریم ان کی تربیت کا متکفل ہوتا ہے اور جس شاخ کو ان کے شجرہ طیبہ میں خشک دیکھتا ہے۔ اس کو فی الفور اپنے مربیا نہ ہاتھ سے کاٹ ڈالتا ہے اور حمایت الہی ہر دم اور ہر لحظہ ان کی نگرانی کرتی رہتی ہے۔ اور یہ نعمت محفوظیت کی جو ان کو عطا ہوتی ہے۔ یہ بھی بغیر ثبوت نہیں بلکہ زیرک انسان کسی قدر صحبت سے اپنی پوری تسلی سے اس کو معلوم کر سکتا