براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 201 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 201

روحانی خزائن جلد ۱ ۱۹۹ براہین احمدیہ حصہ سوم نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلامِ پاک رحماں ہے پیش کرے اور جو جو اس کے کمالات خاصہ ہیں کسی دوسری کتاب میں نکال کر دکھلائے تا اس قدر ثابت ہو جائے کہ اگر چہ تکمیل مراتب یقین و معرفت کے لئے الہامی کتاب کی اشد ضرورت ہے مگر ایسی کتاب دنیا میں موجود نہیں۔ لیکن اگر کوئی مخاصم ان باتوں میں سے کسی بات کا جواب نہ دے بلکہ دم بھی نہ مار سکے تو پھر آپ اس کو انصاف کرنا چاہیے کہ جس حالت میں ایک صداقت پختہ دلائل سے ثابت ہو چکی ہے جس کا رد اس کے پاس موجود نہیں۔ نہ اس کی دلائل کو وہ تو ڑسکتا ہے تو پھر ثبوت قطعی کے مقابلہ پر اوہام فاسدہ پیش کرنا کس قدر دیانت اور ایمانداری سے بعید ہے۔ سارا جہان جانتا ہے کہ جس امر کی صحت و حقانیت براہین قاطعہ سے بہ پایہ ثبوت پہنچ چکی ہو۔ جب تک وہ براہین نہ توڑی جائیں تب تک وہ امر ایک ثابت شد و صداقت ہے جو صرف واہی خیالوں سے غلط نہیں ٹھہر سکتی ۔ کیا وہ مکان جس کی بنیاد اور دیواریں اور چھت نہایت مضبوط ہے ۔ وہ صرف مونہہ کی پھوک سے گر سکتا ہے؟ اور خود یہ شبہ کہ خدا نے اپنی کتاب کو تمام ملکوں میں کیوں شائع نہ کیا اور کیوں تمام طبائع مختلفہ اس سے منتفع نہ ہوئیں صرف ایک سودائیوں کا سا خیال ہے۔ اگر آفتاب عالمتاب کی روشنی بعض امکنہ ظلمانیہ تک نہیں پہنچی یا اگر بعض نے الو کی طرح آفتاب کو (۱۸۴) دیکھ کر آنکھیں بند کر لیں تو کیا اس سے یہ لازم آ جائے گا کہ آفتاب منجانب اللہ نہیں ؟ اگر مینہ کسی زمین شور پر نہیں پڑا یا کوئی کلری زمین اس سے فیض یاب نہیں ہوئی تو کیا اس سے وہ باران رحمت انسان کا فعل خیال کیا جائے گا ؟ ایسے اوہام دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ ہی قرآن شریف میں بکمال وضاحت اس بات کو کھول دیا ہے کہ الہام الہی کی ہدایت ہر یک طبیعت کے لئے نہیں بلکہ ان طبائع صافیہ کے لئے ہے جو صفت تقویٰ اور صلاحیت سے متصف ہیں۔ وہی لوگ ہدایت کا ملہ الہام سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس سے منتفع ہوتے ہیں اور ان تک الہام الہی بہر صورت پہنچ جاتا ہے۔ چنانچہ بعض آیات اُن میں سے ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔ المه ذلك الكتب لا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ | وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ