براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 171 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 171

روحانی خزائن جلد ۱ ۱۶۹ براہین احمدیہ حصہ سوم ذرا بھی عقل ہے وہ خوب جانتا ہے کہ جس چیز کو قوائے بشریہ نے بنایا ہے اُس کا ۱۲۰ بنانا بشری طاقت سے باہر نہیں ورنہ کوئی بشر اس کے بنانے پر قادر نہ ہو سکتا ۔ 1 جب تم نے ایک کلام کو بشر کی کلام کہا تو اس ضمن میں تم نے آپ ہی قبول کر لیا کہ بشری طاقتیں اس کلام کو بنا سکتی ہیں ۔ اور جس صورت میں بشری طاقتیں اس کو 171 بنا سکتی ہیں تو پھر وہ بے نظیر کا ہے کی ہوئی ۔ پس یہ خیال تو سراسر سودائیوں اور اس تمام تقریر سے ثابت ہے کہ منکرین الہام کامل توحید سے بے نصیب ہیں اور ہرگز ممکن نہیں کہ ان کی روح میں سے بچے ایمانداروں کی طرح یہ آواز نکل سکے کہ الْحَمْدُ للهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِى لَوْلَا أَنْ هَدْنَا اللهُ - الجزو نمبر ۸ سب تعریفیں خدا کو ہیں۔ جس نے جنت کی طرف ہم کو آپ رہبری کی اور ہم کیا چیز تھے کہ خود بخو دمنزل مقصود تک پہنچ جاتے اگر خدار ہبری نہ کرتا۔ ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی قدرشناسی خوب کی کہ جو صفتیں اس کی طرف منسوب کرنی واجب تھیں وہ اپنی عقل کی طرف منسوب کر دیں اور جو جلال اس کا ظاہر کرنا چاہیئے تھاوہ اپنے نفس کا ظاہر کیا۔ اور جو جو طاقتیں اس کے لئے خاص تھیں اُن سب کے مالک آپ بن گئے۔ ان کے حق میں خداوند کریم نے سچ فرمایا ہے۔ وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةٍ إِذْ قَالُوْا مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ الجز و نمبرے یعنی الہام کے منکروں نے اللہ تعالیٰ کی ذات با برکات کا کچھ قدر شناخت نہیں کیا اور اس کی رحمت کو جو ہندوں کی ہر یک حاجت کے وقت جوش ، نمبراا مارتی ہے نہیں پہچانا ۔ تب ہی انہوں نے کہا کہ خدا نے کوئی کتاب کسی بشر پر نازل نہیں کی۔ ترا عقل تو ہر دم پائے بند کبر میدارد بر و عقلی طلب کن کت ز خود بینی برون آرد ہماں بہتر کہ ما آن علم حق از حق بیا موزیم که این علمی که ما داریم صد سهو و خطا وارد که گوید بهتر از قولش گراو خاموش بنشیند که گیرد دستت اے نادان گرا و دست تو بگذارد بر و قدرش به بین و از حجت بے اصل دم در کش که این حجت که می آری بلا ہا برسرت آرد میں جداً و قطعاً کہتا ہوں کہ الہام کے بغیر مجرد عقل کی پیروی میں صرف ایک نقصان نہیں الاعراف: ۲۴۴ الانعام :۹۲