براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 133 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 133

روحانی خزائن جلد 1 ۱۳۱ براہین احمدیہ حصہ دوم اور اس کے علوم حکمیہ اور اس کے اعلیٰ فلسفہ ظاہر کرنے کے لئے ایک عالی بیان تفسیر ہے کہ جس کے مطالعہ سے ہر ایک طالب صادق پر اپنے مولیٰ کریم کی بے مثل و مانند کتاب کا عالی مرتبه مثل آفتاب عالمتاب کے روشن ہوگا۔ چھٹا یہ فائدہ ہے جو اس کتاب کے مباحث کو نہایت متانت اور عمدگی سے قوانین استدلال کے مذاق پر مگر بہت آسان طور پر کمال خوبی اور موزونیت اور لطافت ۔ ނ بیان کیا گیا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جو ترقی علوم اور پختگی فکر اور نظر کا ایک اعلیٰ ذریعہ ہوگا۔ کیونکہ دلائل صحیحہ کے تو غل اور استعمال سے قوت ذہنی بڑھتی ہے اور ادراک امور دقیقہ میں طاقت مدرکہ تیز ہو جاتی ہے اور بباعث ورزش براہین حقہ کے عقل سچائی پر ثبات اور قیام پکڑتی ہے۔ اور ہر یک امر متنازع کی اصلیت اور حقیقت دریافت کرنے کے لئے ایک ایسی ۱۳۸۶ کامل استعداد اور بزرگ ملکہ پیدا ہو جاتا ہے کہ جو تکمیل قوائے نظریہ کا موجب اور نفس ناطقہ انسان کے لئے ایک منزل اقصیٰ کا کمال ہے کہ جس پر تمام سعادت اور شرف نفس کا موقوف ہے۔ وهذا آخر ما اردنا بيانه في هذه المقدمة والحمدلله الذي هدانا لهذا وما كنا لنهتدي لولا ان هدانا الله۔ ـمُـ قدمة مطبوعہ سفیر ہند امرتسر