براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 131
روحانی خزائن جلد 1 ۱۲۹ براہین احمدیہ حصہ دوم محبوب کی خوشخبری پاویں۔ اور تا ان پر جو راستی کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ اپنی دلی مراد کا راستہ ظاہر ہو جاوے۔ سو وہ فوائد چھ (4) قسم کے ہیں۔ جو بہ تفصیل ذیل ہیں:۔ اول اس کتاب میں یہ فائدہ ہے کہ یہ کتاب مہمات دینیہ کے تحریر کرنے میں ناقص البیان نہیں بلکہ وہ تمام صداقتیں کہ جن پر اصول علم دین کے مشتمل ہیں اور وہ تمام حقائق عالیہ کہ جن کی ہیئت اجتماعی کا نام اسلام ہے وہ سب اس میں مکتوب اور مرقوم ہیں۔ اور یہ ایسا فائدہ ہے کہ جس سے پڑھنے والوں کو ضروریات دین پر احاطہ ہو جاوے گا اور کسی مغوی اور بہکانے والے کے بیچ میں نہیں آئیں گے۔ بلکہ دوسروں کو وعظ اور نصیحت اور ہدایت کرنے کے لئے ایک کامل استاد اور ایک عیار رہبر بن جائیں گے۔ دوسرا یه فائده که یه کتاب تین سو محکم اور قوی دلائل حقیت اسلام اور پر مشتمل ہے کہ جن کے دیکھنے سے صداقت اس دین متین کی ہر یک طالب حق اصول اسلام پر ختم پر ظاہر ہوگی بجز اس شخص کے کہ بالکل اندھا اور تعصب کی سخت تاریکی میں مبتلا ہو۔ تیسرا یہ فائدہ کہ جتنے ہمارے مخالف ہیں یہود کی ۔ عیسائی ۔ مجوسی ۔ آریہ ۔ برہمو ۔ بت پرست ۔ دہریہ ۔ طبعیہ ۔ اباحتی ۔ لامذہب سب کے شبہات اور وساوس کا اس میں جواب ہے ۔ اور جواب بھی ایسا جواب کہ دروغ گو کو اس کے گھر تک پہنچایا گیا ہے اور پھر صرف رفع اعتراض پر کفایت نہیں کی گئی بلکہ یہ ثابت کر کے دکھلایا گیا ہے کہ جس امر کو مخالف ناقص الفہم نے جائے اعتراض