براہین احمدیہ حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 849

براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 124

روحانی خزائن جلد ۱ ۱۲۲ براہین احمدیہ حصہ دوم انصاف بھی کچھ چیز ہے اور عقل بھی کوئی شے قابل لحاظ ہے تو یا تو ایسی دلائل صدق اور راستی کی کہ جن پر قرآن شریف مشتمل ہے جن کو ہم فصل اوّل سے لکھنا شروع کریں گے ۔ کسی اپنی کتاب سے نکال کر دکھلاؤ اور یا حیا اور شرم کی صفت کو عمل میں لا کر زبان درازی چھوڑو ۔ اور اگر خدا کا کچھ خوف ہے اور نجات کی کچھ خواہش ہے تو ایمان لاؤ۔ اب یہ مقدمہ ختم ہو گیا اور جس قدر ہم نے مطالب بالائی لکھنے تھے سب لکھ چکے بعد اسکے اصل مطلب کتاب کا شروع ہوگا اور دلائل حقیت قرآن شریف اور صدق نبوت آنحضرت کی بسط اور تفصیل سے بیان کی جائیں گی ۔ اور وہ تمام براہین کہ جنکی سچائی کے اعلیٰ مرتبہ پر نظر کر کے دس ہزار روپیہ ۱۲۹ کا اشتہار کتاب ھذا کے شامل کیا گیا ہے خود فرقان مجید میں سے نکال کر دکھلائی جائیں گی۔ اور یہ طرز دلائل عقلیہ پیش کرنے کی کہ جسکا خاص کلام الہی کے بیان پر حصر رکھا گیا ہے یہ ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک ایسا صاف فیصلہ ہے کہ جو ہر یک عقلمند کی آنکھ کھول دینے کو کافی ہے اور ایک ایسی رہنما روشنی ہے کہ جس سے جھوٹوں اور بچوں میں نہایت آسانی سے فرق کھل جائے گا۔ سواب اے حضرات منکرین اسلام اگر آپ لوگوں کو حقیت قرآن شریف میں کچھ کلام ہے یا اسکی افضلیت ماننے میں کچھ تامل ہے تو آپ پر فرض ہو چکا ہے کہ ان دلائل اور براہین کا اپنی اپنی کتابوں میں سے عقلی طور پر جواب دیں ورنہ آپ لوگ جانتے ہیں اور ہر ایک منصف جانتا ہے کہ جس کتاب کی صداقت اور افضلیت صد با دلائل سے ثابت ہو چکی ہو تو پھر اسکو بغیر توڑنے دلائل اسکی کے اور بغیر پیش کرنے ایسی کتاب کے جو کمالات میں اس سے برابر ہو افترا انسان کا سمجھنا اور توہین کرنا ایک ایسا نامنصفانہ فعل ہے کہ جو صفت حیا اور شرم اور پاک اخلاقی سے بالکل بعید ہے ۔ اور اس جگہ ہم اس بات کو بھی کھول کر بیان کر دیتے ہیں کہ جو صاحب بعد اشاعت اس کتاب کے