براہین احمدیہ حصہ اوّل — Page 17
روحانی خزائن جلد ۱ ۱۷ براہین احمدیہ حصہ اوّل سب کام ہم ضعیفوں کا آپ بنایا ہمارے جسمی قیام کے لئے سورج اور چاند اور بادلوں اور ہواؤں کو کام میں لگایا اور ہمارے روحانی انتظام کے لئے توریت اور انجیل اور فرقان اور سب آسمانی کتابوں کو عین وقتوں پر پہنچایا۔ الہی تیرا ہزار ہزار شکر کہ تو نے ہم کو اپنی پہچان کا آپراہ بتایا اور اپنی پاک کتابوں کو نازل کر کے فکر اور عقل کی غلطیوں اور خطاؤں سے بچایا اور درود اور سلام حضرت سید الرسل محمد مصطفیٰ اور ان کی آل واصحاب پر کہ جس سے خدا نے ایک عالم گم گشتہ کو سیدھی راہ پر چلایا وہ مربی اور نفع رسان کہ جو بھولی ہوئی خلقت کو پھر راہ راست پر لایا وہ حسن اور صاحب احسان کہ جس نے لوگوں کو شرک اور بتوں کی بلا سے چھوڑایا (۸) وہ نور اور نور افشان کہ جس نے توحید کی روشنی کو دنیا میں پھیلا یا وہ حکیم اور معالج زمان کہ جس نے بگڑے ہوئے دلوں کا راستی پر قدم جمایا وہ کریم اور کرامت نشان کہ جس نے مردوں کو زندگی کا پانی پلایا وہ رحیم اور مہربان کہ جس نے امت کے لئے غم کھایا اور در داٹھایا وہ شجاع اور پہلوان جو ہم کو موت کے منہ سے نکال کر لایا وہ حلیم اور بے نفس انسان کہ جس نے بندگی میں سر جھکایا اور اپنی ہستی کو خاک سے ملایا وہ کامل موحد اور بحر عرفان کہ جس کو صرف خدا کا جلال بھایا اور غیر کو اپنی نظر سے گرایا وہ معجزہ قدرت رحمن کہ جوانی ہو کر سب پر علوم حقانی میں غالب آیا اور ہر یک قوم کو غلطیوں اور خطاؤں کا ملزم ٹھہرایا۔ در دلم جوشد ثنائے سرورے آنکه در خوبی ندارد ہمسرے آنکه جانش عاشق یار ازل آنکه روحش واصل آن دلبرے پر وریده در برے آنکه مجذوب عنایات حق ست ہمچو طفلے آنکه در بر و کرم بحر عظیم آنکه در لطف اتم یکتا ڈرے آنکه در جود و سخا ابر بهار آنکه در فیض و عطا یک خاورے