ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 550

ایّام الصّلح — Page 422

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۲۲ اتمام اصلح خیال کر کے دو مرتبہ اشتہار دے دیا کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں ہمارے حوالے کرے اور اپنی قیمت لے لے۔ چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے تھے انہوں نے کتا بیں بھیج دیں اور قیمت واپس لے لی اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا مگر پھر بھی ہم نے قیمت دے دی۔ اور کئی دفعہ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہم ایسے کمینہ طبعوں کی ناز برداری کرنا نہیں چاہتے اور ہر ایک وقت قیمت واپس دینے پر طیار ہیں۔ چنانچہ خدا تعالی کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع لوگوں سے خدا تعالیٰ نے ہم کو فراغت بخشی۔ مگر پھر بھی اب مجد ڈاہم یہ چند سطور بطور اشتہار لکھتے ہیں کہ اگر اب بھی کوئی ایسا خریدار چھپا ہوا موجود ہے کہ جو غائبانہ براہین کی توقف کی شکایت رکھتا ہے تو وہ فی الفور ہماری کتابیں بھیج دے اور ہم اس کی قیمت جو کچھ اس کی تحریر سے ثابت ہوگی اس کی طرف روانہ (۱۵۴) کردیں گے۔ اور اگر کوئی باوجود ہمارے ان اشتہارات کے اب بھی اعتراض کرنے سے باز نہ آوے تو اُس کا حساب خدا تعالیٰ کے پاس ہے۔ اور شہزادہ صاحب یہ تو جواب دیں کہ انہوں نے کونسی کتاب ہم سے خریدی اور ہم نے اب تک وہ کتاب پوری نہ دی اور نہ قیمت واپس کی؟ یہ کس قدر نا خدا ترسی ہے کہ بعض پرکینہ ملانوں کی زبانی ہے تحقیق اس بات کو سنا اور پھر اس کو بطور اعتراض پیش کر دینا۔ قولہ۔ گورنمنٹ کی خوشامد کرتے ہیں۔ اقول ۔ یہ خوشامد نہیں ہے۔ یہ وہ حق ہے جو ہر ایک نمک حلال رعیت کو ادا کرنا چاہیے ۔ بے شک گورنمنٹ برطانیہ کا ہم پر ایک حق عظیم ہے کہ ہم نے اُن کے زیر سایہ آ کر ہزاروں آفتوں سے امن پایا۔ صد ہا طرح کے ہمیں اس گورنمنٹ کے ذریعہ سے فوائد حاصل ہوئے ۔ پھر یہ بد ذاتی ہوگی کہ اس قدر احسانات دیکھ کر سرکشی کے مادہ کو اپنے دل میں رکھیں۔ قوله را ولپنڈی والا بزرگ وہمی اور بزدل ہے اس لئے اس کے حق میں پیش گوئی کر دی۔ اقول _ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین ۔ اگر وہ بزرگ بُزدل ہوتا تو مر دمیدان بن کر ہزاروں کے مخالف ہوکر ہماری تصدیق کیوں کرتا ؟ آج کل ہماری طرف اخلاص کے ساتھ آنا گویا آگ پر قدم