ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 400 of 550

ایّام الصّلح — Page 400

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۰۰ امام الصلح سفید رنگ بتلایا ہے اور آنے والے مسیح کو گندم گوں اور میرے حلیہ کے مطابق قرار دیا ہے ۔ اب اس سے زیادہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور کیا تفصیل فرماتے ۔ آپ نے آنے والے اور گذشتہ مسیح کے دو حلیے ٹھہرادئیے تا لوگ ٹھو کر نہ کھائیں۔ ایسا ہی آپ نے لانبی بعدی کہہ کر کسی نئے نبی یا دوبارہ آنے والے نبی کا قطعاً دروازہ بند کر دیا۔ پھر آپ نے كَمَا قَال العبد الصالحُ فرما کر صاف کہہ دیا کہ عیسی ابن مریم فوت ہو گیا ۔ پھر آپ نے الأياتُ بَعْدَ الماتين کہہ کر مہدی موعود کی پیدائش کو تیرھویں صدی قرار دیا ۔ پھر آپ نے مسیح موعود کو صدی کے سر پر آنے والا کہا اور پھر آپ نے لا مهدى الاعیسی ۱۵۳) کہہ کر عیسی اور مہدی ایک ہی شخص ٹھہرا دیا۔ پھر آپ نے امامکم منکم اور امكم منکم کہہ کر صاف جتلا دیا کہ آنے والے عیسی بن مریم سے صرف ایک امتی مراد ہے ایسا ہی آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک سو بیس برس عمر بیان فرما کر ان کی موت کی حقیقت کھول دی۔ پھر آپ نے آنے والے مسیح کا وقت یا جوج ماجوج کے ظہور کا زمانہ ٹھہرایا اور یا جوج ماجوج یوروپین عیسائی ہیں ۔ کیونکہ یہ نام اجنیج کے لفظ سے نکالا گیا ہے جو شعلہ آگ کو کہتے ہیں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ لوگ آگ سے بہت کام لیں گے اور اُن کی لڑائیاں آتشی ہتھیاروں سے ہوں گی اور اُن کے جہاز اور اُن کی ہزاروں گلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات میں عیسی بن مریم کو مردوں میں پایا یعنی حضرت بیٹی کے پاس دوسرے آسمان پر دیکھا آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مسیح موعود عیسائی مذہب کے زور کے وقت آئے گا اور صلیبی زور کو توڑے گا ۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اُن دنوں میں اونٹ بے کار ہو جائیں گے اور یہ ریل کی طرف اشارہ تھا جیسا کہ قرآن شریف میں بھی ہے وَإِذَا الْعِشَارُ عُظِلت آپ کے جلیل الشان اہل بیت سے یہ بھی روایت ہے کہ اس وقت رمضان میں خسوف و کسوف ہوگا ۔ اور یہ بھی روایت ہے کہ اُن دنوں میں طاعون بھی پھوٹے گی اور یہ بھی روایت ہے کہ سورج میں بھی ایک نشان ظاہر ہوگا یعنی ایک ہولناک گرہن لگے گا التكوير: ۵