ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 379 of 550

ایّام الصّلح — Page 379

روحانی خزائن جلد ۱۴ امام الصلح دوست کو کبھی خواب میں بصورت دیگر ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف لفظ عیسی یا مسیح ہی اگر احادیث میں ہوتا تو مثیل کی گنجائش تھی لیکن ابن مریم سے اصل ہی کا آنا ثابت ہوتا ہے کیا وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر ایک نبی کی شہادت نبی ہی دیتا چلا آیا ہے جیسا کہ اخیر میں مسیح علیہ السلام کی شہادت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے بھی ایک شاہد کی ضرورت ہے جو نبی ہو۔ اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اس واسطے مسیح نبوت کی حالت میں تو نہیں آئیں گے بلکہ امتی ہوں گے مگر نبوت اُن کی شان میں مضمر ہوگی۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نبی کا مثیل نبی ہوتا ہے۔ آدم کا مثیل مسیح۔ موسیٰ کا مثیل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ایلیا کا مثیل یحی، پس مسیح کا مثیل بھی نبی ہونا چاہیے نہ کہ امتی ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح موعود کی علامت میں نے ایک نرالی وضع کی نکالی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب مسیح دعوی کریں گے تو میں اُن کے والدین کو تلاش کروں گا کیونکہ باپ تو اول سے ہی ندارد ہے اور ماں مر چکی ہے۔ پس اگر اس کے والدین ثابت نہ ہو سکے تو پھر اُس کے مسیح ہونے میں کیا شک رہے گا۔ مسیح اسرائیلی کے دوبارہ آنے پر یہ دلیل قطعی پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ ۔ اور چونکہ میں نے اپنی زندگی عسرت اور ذلت میں گذرانی اس واسطے وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہو سکتے کیونکہ وجاہت دنیوی ان کو بالکل نصیب نہیں ہوئی۔ لیکن اس آیت کے مصداق بننے کے لئے خدا اُن کو پھر ظاہر کرے گا اور وجاہت ا نوٹ: ہم بھی کہتے نہیں مثیل آیا۔ اصل آیا مگر بطور بروز ۔ دیکھ لو اقتباس نام کتاب جس میں لکھے ہیں یہ تمام رموز - روحانیت کتل گاہے برار باب ریاضت چناں تصرف میفر ماید که فاعل افعال شان میگردد - وایس مرتبه را صوفیه بروز میگوئند ۔ و بعض بر آنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و نزول عبارت ازیں بروز است مطابق این حدیث لَا مَهْدِى إِلا عِيسَى ابْنِ مَرْيَم۔ دیکھو صفحه ۵۲ کتاب اقتباس الانوار- منه