ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 370 of 550

ایّام الصّلح — Page 370

امام الصلح ٣٧٠ روحانی خزائن جلد ۱۴ ظاہر کی ہے۔ پس میں بداندیشی کی راہ سے نہیں بلکہ سراسر ہمدردی اور پوری نیک نیتی سے سچے خدا کی طرف لوگوں کو بلاتا ہوں اور اس تفرقہ کو دُور کرنا چاہتا ہوں جو غلط فہمی سے پادریوں نے مسلمانوں کے ساتھ ڈال رکھا ہے۔ اور چونکہ اس وقت گورنمنٹ عالیہ انگریزی کا ذکر ہے اس لئے میں قرین مصلحت سمجھ کر وہ چٹھی جو جلسہ طاعون کی خوشنودی میں جناب نواب لفٹیننٹ گورنر بہادر بالقابہ سے پہنچی ہے مع چند سطر اخبار سول ملٹری گزٹ ناظرین کی اطلاع کے لئے ذیل میں لکھتا ہوں۔ اس غرض سے کہ جس بات میں ہماری گورنمنٹ عالیہ کی رضا مندی ثابت ہوئی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کی پیروی کرے۔ میں نے قادیان میں طاعون کے بارے میں اس مراد سے جلسہ کیا تھا کہ تا لوگوں کو اس بات کی طرف رغبت دوں کہ وہ گورنمنٹ کی شائع کردہ ہدایات کو بدل و جان منظور کریں اور میں نے اپنی تمام جماعت کو یہی تعلیم دی تھی اس کے بارے میں یہ چٹھی ہے ۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس چٹھی کو پڑھ کر دوسرے معزز مسلمان بھی یہی کارروائی کریں گے۔ اور وہ یہ ہے:۔ From۔ H۔ J۔ Maynard Esquire۔ No۔ 213۔ S۔۔ To,۔ Sir۔ Junior Secretary to the Government of the Punjab۔۔ Sheik Rahmatullah Merchant,۔ Bombay House Lahore۔ Date Simla, the 11th of June 1898۔۔ I am directed by His Honour the Lieutenant Governor