ایّام الصّلح — Page 357
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۵۷ اتمام الصلح غرض یہ مرہم عیسیٰ حضرت عیسی کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے اور اس میں اب تک وہ تا ثیر زخموں اور چوٹوں کے اچھا کرنے کی باقی ہے ۔ اور یہ مرہم طاعون کو بہت فائدہ کرتی ہے اور طریق استعمال یہ ہے کہ ان مقامات پر اس کی مالش کی جائے جہاں اکثر طاعون کا دانہ نکلتا ہے ۔ جیسا کہ کانوں کے آگے اور گردن کے نیچے اور بغلوں کے اندر اور گنج ران ۔ اور ماسوا اس کے جدوار کی سرکہ کے ساتھ گولیاں بنا کر چھ رتی کے قریب ہر روز وہ گولیاں چھاچھ کے ساتھ کھایا کریں ۔ اور سپرٹ کیمفر اور کلورا فارم اوروائنم پیکاک باہم ملا کر جو نہیں ہیں قطرہ سے زیادہ نہ ہو ۔ سات تولہ اس میں پانی ڈال دیں اور یاقوت رمانی کی اس دوا کے ساتھ جس کا نام ہم نے تریاق الہی رکھا ہے تین وقت صبح دوپہر شام استعمال کریں۔ اور اگر تریاق الہی مل نہ سکے تو صرف ان عرقیات کو طریق مذکورہ بالا کے ساتھ پی لینا اور جدوار کی گولیاں بھی کھاتے رہنا 19 انشاء اللہ فائدہ سے خالی نہ ہوگا ۔ اور بچے جن کی عمر دس بارہ سال تک ہے اُن کے لئے تین تین قطرے کافی ہے ۔ ہم ذیل میں ناظرین کی عام واقفیت کے لئے اپنا پہلا اشتہار جو 4 فروری ۱۸۹۸ء کو طاعون کے بارے میں شائع کیا گیا تھا دوبارہ درج کرتے ہیں تا معلوم ہو کہ کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے پیش از وقت بعض اسرار ربوبیت ہم پر ظاہر فرمائے ہیں اور تا کسی آئندہ وقت میں یہ اشتہار موجب تقویت ایمان اور حق کے طالبوں کے لئے یقین کامل کا موجب ٹھہرے ۔ اور وہ یہ ہے:۔