ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 341 of 550

ایّام الصّلح — Page 341

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۴۱ امام الصلح مجھے معلوم ہوئی تھی اور وہ یہ ہے کہ "ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم۔ إنه اوى القَرْيَة- یعنی خدا تعالیٰ اُس نیکی یا بدی کو جو کسی قوم کے شامل حال ہے دور نہیں کرتا جب تک وہ قوم ان باتوں کو اپنے سے دور نہ کرے جو اُس کے دل میں ہیں ۔ اُس خدا نے اس قریہ کو جو اس کے علم میں ہے انتشار سے محفوظ رکھا۔ افسوس کہ بعض نادان کہتے ہیں کہ یہ الہام آپ بنالیا ہے۔ ان کے جواب میں کیا کہیں اور کیا لکھیں۔ اے بد قسمت بد گمانو! کیا ممکن ہے کہ کوئی خدا پر جھوٹ باندھے اور پھر اُس کے دست قہر سے بیچ رہے۔ خدا جھوٹوں کو ہلاک کرے گا اور وہ جو اپنے دل سے باتیں (۱۰۴) بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ خدا کا الہام ہے وہ ہلاک کئے جائیں گے کیونکہ انہوں نے دلیری کر کے خدا پر بہتان باندھا۔ راستبازوں کے لئے بھی دن مقرر ہیں اور جھوٹے مفتریوں کے لئے بھی وقت مقرر کئے گئے ہیں۔ جب وہ وقت آئیں گے تو خدا تعالی دکھا دے گا کہ کس نے شوخی سے باتیں کیں اور کس نے رُوح القدس کی آواز کی پیروی کی۔ خدا کی باتوں کو خدا کی نشانوں سے تم شناخت کرو گے سچائی پوشیدہ نہیں رہے گی اور نہ باطل مخفی رہے گا ۔ وہ خدا جو ہمیشہ اپنے تئیں ظاہر کرتا رہا ہے وہ اب بھی دکھلائے گا کہ وہ اُن کے ساتھ ہے جو واقعی طور پر اس سے ڈرتے اور نیکی اور پر ہیز گاری کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں ۔ اے لوگو! خدا سے ڈرو۔ اور درحقیقت اس سے صلح کر لو ۔ اور سچ مچ صلاحیت کا جامہ پہن لو اور چاہئیے کہ ہر ایک شرارت تم سے دُور ہو جائے ۔ خدا میں بے انتہا عجیب قدرتیں ہیں ۔ خدا میں بے انتہا طاقتیں ہیں۔ خدا میں بے انتہا رتم اور فضل ہے۔ وہی ہے جو ایک ہولناک سیلاب کو ایک دم میں خشک کر سکتا ہے۔ وہی ہے جو مہلک بلاؤں کو ایک ہی ارادے سے اپنے ہاتھ سے اُٹھا کر ڈور پھینک دیتا ہے۔ مگر اس کی یہ عجیب قدرتیں اُن ہی پر کھلتی ہیں جو اس کے ہی ہو جاتے ہیں۔ اور وہی یہ خوارق دیکھتے ہیں جو اس کے لئے اپنے اندر ایک پاک تبدیلی کرتے ہیں اور اُس کے آستانے پر گرتے ہیں اور اُس قطرے کی طرح جس سے موتی بنتا ہے صاف ہو جاتے ہیں۔ اور محبت اور صدق اور صفا کی سوزش سے پچھل کر اس کی طرف بہنے لگتے ہیں۔ تب وہ مصیبتوں میں