ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 335 of 550

ایّام الصّلح — Page 335

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۳۵ امام الصلح کہ ایسی لعنتی موت پر ایمان لانے سے تمام گناہوں کے مواخذہ سے فراغت ہو جاتی ہے۔ چور ہو۔ خونی ہو۔ ڈا کو ہو ۔ بدکار زانی ہو دوسروں کے مال خیانت سے یا غین سے کھانے والا ہو غرض کچھ ہو اور کوئی گناہ کرنے والا ہو سزا سے بچ رہے گا۔ اب دیکھو یہ کیا مذہب ہے اور کیا تعلیم ۹۸) ہے اور کس قدر ایسے عقیدوں سے خطرناک نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ پھر یہ لوگ باوجود اس کے کہ ایسے قابل شرم عقائد ان کے گلے پڑے ہوئے ہیں اسلام پر اعتراض کرتے ہیں۔ نہیں جانتے کہ اسلام نے وہی خدا پیش کیا ہے جس کو زمین آسمان پیش کرتے ہیں جس میں کوئی بناوٹ اور نیا منصو بہ نہیں اور اسی خالق یکتا کی طرف اسلام رہبری کرتا ہے جس کا کوئی ابتدا نہیں اور کسی عورت کے پیٹ سے پیدا نہیں ہوا اور نہ اُس پر موت آئی اور نہ اس کا کوئی بیٹا ہے تا اُس کی موت سے اُس کو غم پہنچے۔ اور اسلام نے نجات کے طریق بھی وہ سکھلائے ہیں جو ہمیشہ سے اور جب سے کہ دنیا ہے قانونِ قدرت کی شہادتوں کے ساتھ چلے آئے ہیں۔ کوئی بناوٹ کی بات اُن میں نہیں پھر جہالت اور تعصب ایسی بلا ہے کہ یہ قوم انسان پرست کہ جو غیر خدا کی پرستش میں غرق ہے خدا پرستوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے ہاتھ میں بجز اس کے کیا ہے کہ خدا کی کتابوں کے غلط معنے کر کے اپنے اصرار کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ وہی کتابیں ان عقائد کا رڈ کرتی ہیں اور یہودی اب تک تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیلی تو حید ، قرآنی توحید سے متفق ہے اور اس بارے میں ہم اور یہودی اور بعض فرقہ عیسائیان بھی ، اور خدا کا قانون قدرت بھی ان کے مخالف ہیں۔ یہ تمام پرستشیں یعنی مخلوق کی پوجا انسانی غلط کاریوں سے پیدا ہوئی ہیں ۔ کسی نے پتھر کی پوجا کی کسی نے انسان کی ۔ کسی نے کشلیا کے بیٹے کو خدا سمجھ لیا اور کسی نے مریم کے بیٹے کو خدا قرار دے دیا۔ یہ لوگ مسلمانوں کو کیوں کر جھوٹ کی طرف بلاتے ہیں مسلمانوں کا خدا تو وہ خدا ہے جو زمین آسمان پر نظر ڈال کر ضروری معلوم ہوتا ہے اور ہمیشہ تازہ نشانوں سے اپنا وجود ظاہر کرتا ہے۔ ایک سچا مسلمان اس کی آواز اب بھی اُسی طرح سُن سکتا ہے جس طرح حضرت موسیٰ نے کوہ طور پر سنی تھی۔ وہ اُس کے زندہ معجزات براہِ راست دیکھ سکتا ہے۔ پھر وہ مُردوں کا