ایّام الصّلح — Page 314
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۱۴ امام الصلح انسان کی طرف سے ہوتا تو بموجب وعدہ قرآن شریف چاہیے تھا کہ جلد تباہ ہو جاتا ۔ لیکن خدا اس کو ترقی دے رہا ہے۔ بہت سے نشان ایسے ظاہر ہو چکے ہیں کہ اگر ایک منصف سوچے تو بدیہی طور پر ان نشانوں کی عظمت اُس پر ظاہر ہو سکتی ہے۔ لیکھرام کی موت کی پیشگوئی کس معرکہ کی پیشگوئی تھی اور کس زور شور سے پوری ہوئی۔ کس قدر پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہو چکیں ۔ کہاں ہے آتھم ؟ اور کہاں ہے لیکھرام؟ اور کہا ہے احمد بیگ ؟ اگر ذرہ عقل سے کوئی شخص کام لے تو اُسے معلوم ہوگا کہ یہ تینوں شخص پیشگوئیوں کے مطابق فوت ہوئے ہیں ۔ براہین احمدیہ کی پیشگوئیاں جو اس زمانہ سے سترہ سال پہلے لکھی گئیں کس قدر عظمت اپنے اندر رکھتی ہیں۔ ان میں ان تمام امور کا نقشہ کھینچے کر دکھلایا گیا ہے جو آج تک بعد میں ظہور میں آتے رہے۔ براہین احمدیہ میں قبل از وقت بذریعہ الہام یہ بتلایا گیا ہے کہ دُور دُور سے لوگ آئیں گے اور اس جماعت میں داخل ہوں گے اور خدا بہت سے ممد و معاون پیدا کرے گا جو اپنے مالوں کے ساتھ مدد دیں گے۔ اور یہ بھی براہین احمدیہ میں لکھا ہے کہ تین فتنے تین قوموں مسلمانوں اور پادریوں اور آریوں کی طرف سے برپا ہوں گے۔ اب دیکھو کہ یہ سب باتیں کس صفائی کے ساتھ پوری ہوئیں اور ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ کی نسبت اور اس کے انجام کے بارے میں دو ماہ پیشتر اپنی جماعت میں قریباً دوسو آدمی کو بتلایا گیا۔ دیکھو وہ جیسا کہ بتلایا تھا ویسا ہی ظہور میں آیا۔ مہوتسو کے جلسہ کی نسبت الہامی اشتہار دیا گیا تھا کہ ہمارا مضمون بالا رہے گا اور وہ اشتہار قبل از وقت ہندوؤں اور مسلمانوں سب کو پہنچایا گیا تھا۔ دیکھو وہ الہام کیسا سچ نکلا۔ اب خود سوچو کہ کیا اس قدر الہام جو بعض اُن میں سے سترہ سال پہلے بتلائے گئے کیا یہ انسان کا کام ہو سکتا ہے؟ نہیں نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے تا وہ اپنے بندے کی سچائی پر گواہی دے۔ یہ وہی گواہی ہے جس کی نسبت براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۰ میں یہ الہام ہے ۔ قـل عندى شهادة من الله فهل انتم مومنون۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون - ترجمہ: ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔ پس کیا تم مانتے ہو؟ کیا