ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 295 of 550

ایّام الصّلح — Page 295

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۹۵ اتمام الصلح مسیح الدجال کی رونق کو مٹادے گا اور روح القدس کی پاک تاثیریں بغیر وسیلہ ہاتھوں کے دنیا میں پھیلیں گی۔ اور حق بینی کی ٹھنڈی ہوا دلوں پر چلے گی اور صلح کاری اور امن اور بنی نوع کی محبت کے ساتھ ایک بھاری تبدیلی ظہور میں آئے گی ۔ اور شیطان شکست کھائے گا اور رُوح القدس غالب ہو گا۔ اس آخری زمانہ کے لئے بہت سے نبیوں نے پیشگوئی کی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے نادان مولویوں نے جہاد کا مسئلہ خواہ نخواہ اس میں گھسیڑ دیا۔ خدا تعالیٰ کے پاک نبی کا ہرگز یہ منشا نہ تھا۔ 1 یا در ہے کہ اگر کوئی جہاد کرے تو وہ مسیح موعود ہی نہیں بلکہ تریاقی ہوا کا زہریلی ہوا سے ایک رُوحانی جنگ ہوگا ۔ آخر تریاقی ہو ا فتح پائے گی اور مسیح موعود صرف اس جنگ روحانی کی تحریک کے لئے آیا۔ ضرور نہیں کہ اُس کے روبروئی اس کی تکمیل بھی ہو۔ بلکہ یہ تم جو زمین میں بویا گیا آہستہ آہستہ نشو و نما پائے گا یہاں تک کہ خدا کے پاک وعدوں کے موافق ایک دن یہ ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔ اور تمام سچائی کے بھوکے اور پیاسے اس کے سایہ کے نیچے آرام کریں گے۔ دلوں سے باطل کی محبت اُٹھ جائے گی گویا باطل مرجائے گا اور ہر ایک سینہ میں سچائی کی روح پیدا ہوگی اس روز وہ سب نوشتے پورے ہو جائیں گے جن میں لکھا ہے کہ زمین سمندر کی طرح سچائی سے بھر جائے گی ۔ مگر یہ سب کچھ جیسا کہ سنت اللہ ہے تدریجا ہوگا۔ اس تدریجی ترقی کے لئے مسیح موعود کا زندہ ہونا ضروری نہیں بلکہ خدا کا زندہ ہونا کافی ہوگا ۔ یہی خدا تعالیٰ کی قدیم سنت ہے اور الہی سنتوں میں تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔ پس ایسا آدمی سخت جاہل ہوگا کہ جو مسیح موعود کی وفات کے وقت اعتراض کرے کہ وہ کیا کر گیا۔ کیونکہ اگر چہ یکدفعہ نہیں مگر انجام کار وہ تمام بیچ جو مسیح موعود نے بویا تدریجی طور پر بڑھنا شروع کرے گا اور دلوں کو اپنی طرف کھینچے گا یہاں تک کہ ایک دائرہ کی طرح دنیا میں پھیل جائے گا۔ وہ وقت اور گھڑی خدا تعالیٰ کے علم میں ہے جب یہ اکمل اور اتم تبد یلی ظہور میں آئے گی۔ جس طرح تم دیکھتے ہو کہ دجالیت بھی یکدفعہ زمین میں نہیں پھیلی بلکہ اس کا بیج آہستہ آہستہ بڑھتا اور پھولتا گیا ایسا ہی آہستہ آہستہ سچائی کی طرف دنیا اپنی ما شاید وہ ست جنگ جس کی ہندو انتظار کرتے ہیں وہ بھی اسی زمانہ کی طرف اشارہ ہے ۔ منہ