آسمانی فیصلہ — Page 335
روحانی خزائن جلد۴ ۳۳۵ بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آسمانی فیصلہ لَنْ يُجْعَلَ اللهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبَيْلا یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ کا فرمومنوں کو ملزم کرنے کے لئے راہ پا سکیں۔ اے خداوند رہنمائے جہان آتش افتاد در جهان ز فساد صادقان را ز کا ذبانِ بُرہان الغیاث اے مغیث عالمیان میاں نذیر حسین صاحب کی تکفیر کی اصل حقیقت اور ان کی مصنوعی فتح کی واقعی کیفیت اور ان کو اور ان کے ہم خیال لوگوں کو آسمانی فیصلہ کی طرف دعوت میاں نذیر حسین صاحب دہلوی اگر چہ آپ بھی کفر کے فتوؤں سے بچے ہوئے نہیں ہیں اور خیر سے ہندوستان میں اول الکافرین وہی ٹھہرائے گئے ہیں تا ہم ان کو دوسرے مسلمانوں کے کا فر بنانے کا اس قدر جوش ہے کہ جیسے راست باز لوگوں کو مسلمان بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ اس بات کے بڑے ہی خواہش مند پائے جاتے ہیں کہ کسی مسلمان پر خواہ نخواہ کفر کا فتوی لگ جائے گو کفر کی ایک بھی وجہ نہ پائی جائے اور ان کے شاگر در شید میاں محمد حسین بٹالوی جو شیخ کہلاتے ہیں انہیں کے نقش قدم پر چلے ہیں بلکہ شیخ جی تو کچھ زیادہ گرمی دار اور تکفیر کے شوق میں اپنے استاد سے بھی کچھ بڑھ چڑھ کر ہیں۔ ان دونوں استاد اور شاگرد کا مذہب یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر نانویں وجوہ ایمان کی کھلی کھلی ان کی نگاہ میں پائی جائیں اور ایک ایمانی وجہ ان کو اپنی کو نہ نظری کی وجہ سے سمجھ میں نہ آوے تو پھر بھی ایسے آدمی کو کافر کہنا ہی مناسب ہے چنانچہ اس عاجز کے ساتھ بھی ان حضرات نے ایسا ہی برتاؤ کیا جو شخص اس عاجز کی تالیفات براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ وغیرہ کو غور سے پڑھے اس پر بخوبی کھل جائے گا کہ یہ عاجز کس