آریہ دھرم — Page 23
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۳ آریہ دھرم فرماتے ہیں کہ جو نکاح کرنے پر قادر نہ ہو اُس کے لئے پر ہیز گار رہنے کے لئے یہ تدبیر ہے کہ وہ روزے رکھا کرے اور حدیث یہ ہے یا معشر الشباب من استطاع منكم الباءةَ فليتزوج فانه اغض للبصر و احصن للفرج ومن لم يستطع فعليه بالصوم فانه له وجاء صحیح مسلم و بخاری یعنے اسے جوانوں کے گروہ جو کوئی تم میں سے نکاح کی قدرت رکھتا ہو تو چاہیے۔ کہ وہ نکاح کرے کیونکہ نکاح آنکھوں کو خوب نیچا کر دیتا ہے اور شرم کے اعضاء کو زنا وغیرہ سے بچاتا ہے ورنہ روزہ رکھو کہ وہ خصی کر دیتا ہے۔ اب ان آیات اور حدیث اور بہت کی اور آیات سے ثابت ہے کہ نکاح سے شہوت رانی غرض نہیں بلکہ بدخیالات اور بدنظری اور بدکاری سے اپنے تئیں بچانا اور نیز حفظ صحت بھی غرض ہے اور پھر نکاح سے ایک اور غرض بھی ہے جس کی طرف قرآن کریم میں یعنی سورۃ الفرقان (۲۰) میں اشارہ ہے اور وہ یہ ہے وَالَّذِيْنَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامات یعنی مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے خدا ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا کر اور ایسا کر کہ ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم اُن کے پیشرو ہوں۔ پیارے ناظرین! جو کچھ ہم نے اشتہار میں نیوگ کے بارے میں لکھا تھا اُسی کی تائید میں ہم نے بھومکا اور دیانند کے وید بہاش کو نقل کر دیا ہے۔ اب ہم اُن بدزبانوں سے پوچھتے ہیں جنہوں نے ہم پر بہتان کا الزام لگایا کہ ہم نے وید اور پنڈت دیانند کی ستیارتھ پرکاش کا حوالہ دینے میں کونسی خیانت کی ہے یا کس غلط بیانی کے ہم مرتکب ہوئے اور اس مسئلہ کی کس شکل اور اصلیت کو ہم نے بگاڑ دیا ہے خدا تعالیٰ اُس کے ساتھ ہوتا ہے جو سچ کہے اور عمدا جھوٹھ نہ بولے اور ایسے شخص پر اُس کی لعنت ہے جو محض قو می بردہ اور بخل کی وجہ سے یا باطل کی محبت سے بچ کو چھوڑ دیتا اور جھوٹھ کے سرسبز کرنے کے لئے زور لگاتا ہے مذہب کی جڑ راستی اور راستی کی محبت ہے مگر پلید روحیں شطرنج بازوں کی طرح صرف چال کے فکر میں رہتی ہیں اور دھرم اور دھرم کے نیک نتیجوں کی کچھ پروا نہیں رکھتیں۔ ل الفرقان: ۷۵