اَربعین — Page 478
روحانی خزائن جلد ۱۷۔ CLA اربعین نمبر ۴ ضمیمه اربعین نمبر ۲ اعلان ! متعلق صفحه ۳۰ اس امر کا اظہار ضروری سمجھا گیا ہے کہ اربعین نمبر ۲ کے صفحہ ۳۰ پر جو تاریخ انعقاد مجمع قرار دی گئی ہے یعنی ۱۵ را کتوبر ۱۹۰۰ ء وہ اس وقت تجویز کی گئی تھی جبکہ ہم نے سے اگست ۱۹۰۰ ء کو مضمون لکھ کر کا تب کے سپرد کر دیا تھا۔ لیکن اس اثناء میں پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے ساتھ اشتہارات جاری ہوئے اور رسالہ تحفہ گولڑویہ کے تیار کرنے کی وجہ سے اربعین نمبر ۲ کا چھپنا ملتوی رہا۔ اس لئے میعاد مذکور ہماری رائے میں اب نا کافی ہے۔ لہذا ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ بجائے ۱۵/اکتوبر کے ۲۵ / دسمبر ۱۹۰۰ ء قرار دی جائے تا کہ کسی صاحب کو گنجائش اعتراض نہ رہے۔ اور مولوی صاحبان کو لازم ہوگا کہ تاریخ مقررہ کے تین ہفتہ پہلے اطلاع دیں کہ کہاں اور کس موقعہ پر جمع ہونا پسند کرتے ہیں۔ آیا لاہور میں یا امرتسر میں یا بٹالہ میں ۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ جب تک کم از کم چالیس علماء و فقراء نامی کی درخواست ہمارے پاس نہیں آئے گی تب تک ہم مقام مقررہ میں وقت مقررہ پر حاضر نہیں ہوں گے۔ الراقم مرزاغلام احمد از قادیاں ۲۹ ستمبر۱۹۰۰ء ( ضیاء الاسلام پر لیس قادیان)