اَربعین — Page 457
روحانی خزائن جلد۱۷ ۴۵۷ اربعین نمبر ۴ جس کا ایمانا تم مواخذہ کر سکتے ہو یا اب تک میں نے تمہارا کوئی قرضہ ادا نہیں (۲۲) کیا ۔ یا تم نے اپنا حق مانگا اور میری طرف سے انکار ہوا تو ثبوت پیش کر کے وہ مطالبہ مجھ سے کرو ۔ مثلاً اگر میں نے براہین احمدیہ کی قیمت کا روپیہ تم اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدر رو گندی کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈ اس پاخانہ سے۔ اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر سخت دشمنوں کی طرح حملہ کیا ہے وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا۔ اور جو کچھ انہوں نے لکھا ہے ان گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں ۔ اور ہمارے سید صلی اللہ ۔ سید علیہ وسلم کو دی گئیں۔ افسوس انہوں نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةٍ کے ویل کے وعید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا۔ اور نہ انہوں نے آیت لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلم کی بھی کچھ بھی پروا کی ۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے ان کو تسلی دے دی کہ میں آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر تالش نہیں کروں گا۔ سو میں کہتا ہوں کہ میں نہ صرف انسانی عدالت میں نالش کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نمائش نہیں کرتا لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ دکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کرے۔ الا ان لعنة اللہ علی الکاذبین۔ اس کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنجشنبہ کو بیا الہام ہوا۔ ☆ بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب بعدا ۔ انشاء اللہ تعالی۔ میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو سخت شرمندہ یا سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نالش نہ کروں“ ہونا چاہیے۔ (ناشر) ل الهمزة : ٢ بنی اسرائیل: ۳۷