اَربعین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 420 of 615

اَربعین — Page 420

روحانی خزائن جلد۱۷ ۴۲۰ اربعین نمبر ۳ ایسا ہی خدا تعالیٰ یہ بھی جانتا تھا کہ دشمن یہ بھی تمنا کریں گے کہ یہ شخص منقطع النسل رہ کرنا بود ہو جائے تا نادانوں کی نظر میں یہ بھی ایک نشان ہو لہذا اس نے پہلے سے براہین احمدیہ میں خبر دے دی کہ ينقطع آباء ک و یبدء منک یعنی تیرے بزرگوں کی پہلی نسلیں منقطع ہو جائیں گی اور ان کے ذکر کا نام و نشان نہ رہے گا اور خدا تجھ سے ایک نئی بنیاد ڈالے گا۔ اسی بنیاد کی مانند جو ابراہیم سے ڈالی گئی۔ اسی مناسبت سے خدا نے براہین احمدیہ میں میرا نام ابراہیم رکھا جیسا کہ فرمایا سلام علی ابراهیم صافيناه ونجيناه من الغم واتخذوا من مقام ابراهيم مصلى۔ قل رب لا تذرني فردا وانت خير الوارثين - یعنی سلام ہے ابراہیم پر ( یعنی اس عاجز پر ) ہم نے اس سے خالص دوستی کی اور ہر ایک غم سے اس کو نجات دے دی۔ اور تم جو پیروی کرتے ہو تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے قدموں کی جگہ بناؤ یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔ اور پھر فرمایا کہ اے میرے خدا! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو بہتر وارث ہے۔ اس الہام میں یہ اشارہ ہے کہ خدا اکیلا نہیں چھوڑے گا اور ابراہیم کی طرح کثرت نسل کرے گا اور بہتیرے اس نسل سے برکت پائیں گے اور یہ جو فرمایا که واتخذوا من مقام ابراهیم مصلی - یہ قرآن شریف کی آیت ہے اور اس مقام میں اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی جن کی خدا تعالیٰ نے تصریح نہیں کی اُن پر بھی یہی رحمت نازل ہوگی اور اُن کی قوتوں اور طاقتوں میں فتور نہیں آئے گا۔ اب بولو تم نے دنیا میں کس کذاب کو دیکھا کہ اپنی عمر بتلاتا ہے۔ اپنی صحت بصری اور دوسرے دو اعضائے صحت کا اخیر عمر تک دعوی کرتا ہے ۔ ایسا ہی چونکہ خدا تعالی جانتا تھا کہ لوگ قتل کے منصوبے کریں گے اُس نے پہلے سے براہین میں خبر دے دی یعصمک الله ولو لم يعصمك الناس۔ منه