اَربعین — Page 347
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۳۴۷ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلی اربعین نمبر ۲ ☆ رب اغفر ذنوبنا واهد قلوبنا انك الذ الاشياء ان يُسْقَ جرعة من عرفانك ولا يُسقى الا بفضلک و امتنانک۔ ربّ انّی اشكو الى حضرتك من مصيبة نزلت على هذه الامة من اربعین نمبر ۲ انواع الفتن والتفرقة ربّ اذرك فإن القوم مُدْرَكون۔ چونکہ انسان خدا تعالیٰ کی عبادت اور معرفت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی عبادت اور معرفت میں ترقی کریں اور جب کبھی کوئی ایسا زمانہ آجاتا ہے کہ اکثر طوائف مخلوقات دنیا کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور دنیا سے دل لگاتے اور اُنس پکڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی محبت اور اخلاص اور ذوق اور شوق دلوں میں سے اُٹھ جاتا ہے اور خدا شناسی کی راہیں مخفی ہو جاتی ہیں اور خدا کے گذشتہ نشان جو اس کے پاک نبیوں کے ہاتھ پر ظاہر ہوئے تھے یا تو محض قصوں اور کہانیوں کی طرح مانے جاتے ہیں اور دلوں کی تبدیلی اور انقطاع الی اللہ اور صفائی اُن سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اُن کی کچھ بھی ہیبت اور عظمت دلوں میں باقی نہیں رہتی اور یا وہ محض جھوٹے سمجھے جاتے ہیں اور اُن پر جنسی اور ٹھٹھا کیا جاتا ہے جیسا کہ آج کل کے نیچری صاحبان یا بر ہموصاحبان میں سے اکثر لوگ ایسا ہی خیال کرتے ہیں غرض ایسے وقت میں اور ایسے زمانہ میں جبکہ خدا شناسی کی روشنی کم ہوتے ہوتے آخر ہزار ہا نفسانی ظلمتوں کے پردہ میں چھپ جاتی ہے بلکہ اکثر لوگ ایڈیشن اول میں سہو کتابت ہے۔ درست ” آنُ يُسقى “ ہے جیسا کہ اگلی سطر میں درست لفظ موجود ہے ( ناشر )