انوارالاسلام — Page 47
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۷ انوار الاسلام میں حمایت کرنا جو خالصاًا اللہ اور رسول کے لئے تھی لعنت نہیں۔ کیا یہ ہزار لعنت کا لمبا رسہ کچھ بھی چیز نہیں اور اس سے کچھ ذلت نہیں ہوئی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ملکٹروں کی بڑی کی عزت ہے کہ مار پر مار پڑتی گئی مگر اس عزت میں فرق نہیں آتا۔ (۴) چوھی لعنت: عیسائی فریق پر پیشگوئی کا پورا ہونا ہے جس کو ہم بیان کر چکے ہیں ۔ یہ لعنت در حقیقت کئی لعنتوں سے مرکب ہے جس کی تفصیل کی حاجت نہیں۔ (۵) پانچویں لعنت: عنقریب پڑنے والی ہے۔ اور وہ یہ کہ اگر باوجود اس فتح نمایاں کے جو ہم کو بفضلہ تعالیٰ عیسائیوں کے فریق مباحث پر حاصل ہوئی یعنی کوئی ان میں سے مرا اور کوئی موت تک پہنچا اور کوئی ما تم دار بنا اور کسی پر ذلت کی لعنت پڑی اور کسی پر اتنا خوف پڑا کہ نہ زندوں میں رہا اور نہ مردوں میں۔ (۴۶) اب بھی اگر ہماری فتح کا یہ غزنوی لوگ اور دوسرے ملکفر اقرار نہ کریں اور نہ آعظم کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ قسم کھاوے اور دو ہزار روپیہ لیوے۔ اور ایک برس گزرنے کے بعد اس کا مالک بن جاوے تو بے شک ان پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے۔ اور یہ مسخ ہو گئے اور خنازیر سے جاملے اور عمداً وہ پہلو اختیار کیا جس میں اللہ ورسول کی اہانت ہے۔ اب ہم اس بارے میں زیادہ نہیں لکھیں گے اور اسی پر ختم کرتے ہیں ۔ میاں عبد الحق کو اس جواب سے رنجیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایں ہمان سنگ ست که بر سر من زدی۔ وافوض امرى الى الله هو نعم المولى و نعم النصير۔ ایک فیصلہ کرنے والا اشتہار انعامی ہزار روپیہ میاں رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی ایمانداری پر لکھنے کے لئے جنہوں نے اس عاجز کی نسبت یہ اشتہار شائع کیا ہے کہ یہ شخص کا فراور دجال اور شیطان ہے اور اس پر لعنت اور سب وشتم کرتے رہنا ثواب کی بات ہے اور اس اشتہار کے وہ سب مکفر مخاطب ہیں جو کافر اور اکفر کہنے سے باز نہیں آتے خواہ لدھیانوی ہیں یا امرتسری یا غزنوی یا بٹالوی یا کی ا یا گنگوہی یا پنجاب اور ہندوستان کے کسی اور مقام میں الا لعنة اللہ علی الکافرین المكفرين الذين يكفرون المسلمين - اب ان سب پر واجب ہے کہ اپنے ہم جنس مولوی محمد حسن صاحب لدھیانوی کو قسم دلوا کر ہزار روپیہ ہم سے لے لیں ورنہ یا درکھیں کہ وہ سب باعث تغیر مسلم اور انکار حق کے ابدی لعنت میں مبتلا ہو کر تمام شیاطین کے ساتھ جہنم میں پڑیں گے اور نیز یادر ہے کہ قسم اس مضمون کی ہوگی جو اشتہار ھذا میں درج ہے۔