انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 581

انوارالاسلام — Page 13

روحانی خزائن جلد ۹ ۱۳ انوار الاسلام کے وقت جو آخری زمانہ میں آنے والا ہے مہدی کے گروہ اور عیسائیوں کا ایک مباحثہ واقعہ ہو گا اور آسمانی آواز یعنی آسمانی نشانوں اور علامتوں اور قرائن سے یہ ثابت ہوگا کہ الحق مع آل محمد یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ جو آل کی طرح اور اس کے وارث ہیں حق پر ہیں اور شیطانی مکائد سے جابجایہ آواز آئے گی کہ الحق مع آل عیسی یعنی جو عیسی کے لوگ کہلاتے ہیں وہ حق پر ہیں ۔ مگر آخر خدا تعالیٰ کھول کر دکھلا دے گا کہ آل محمد ہی حق پر ہے اور دین اسلام ہی کی فتح ہے ۔ سواے مخالف لوگو دانستہ اپنے تئیں ہلاک مت کر وحق اسلام کے ساتھ ہے اور ہو گا مبارک وہ دل جو باریک سمجھ رکھتے ہیں اور تعصب اور بجل کے گڑھے میں نہیں گرتے ۔ والسلام على من اتبع الهدى خاکسار غلام احمد از قادیان۔ گورداسپور ۔ مورخہ ۵/ستمبر ۱۸۹۴ء