انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 340 of 448

انجام آتھم — Page 340

۳۴۰ روحانی خزائن جلد ۱۱ ضمیمه رساله انجام آتھم مـن عـنـده يـعـصـمـك الله من عنده وان لم يعصمك الناس۔ واذ يمكربک الذی | كفر۔ اوقد لی یا هامان۔ لعلى اطلع على اله موسى وانى لاظنه من الكاذبين۔ تبت يدا ابي لهب وتب ماكان له ان يدخل فيها الا خائفا ۔ وما اصابک فمن الله۔ الفتنة ههنا كما اولو العزم۔ الا انها فتنة من الله ليُحبَّ حُبًّا جما ۔ حُبًّا من الله العزيز الاكرم۔ عطاءً اغير مجذوذ ۔ شاتان تذبحان وكل مَنْ عليها فان۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا۔ الم تعلم ان الله على كل شيءٍ قدير ۔ انا فتحنالك فتحًا مُبِينًا ليغفر لك الله ما تقدم من فاصبر صبر ذنبك وما تأخر ۔ اليس الله بکاف عبده۔ فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔ ترجمہ ۔ یعنی خدا تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچا ئیں ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچائیں ۔ وہ زمانہ یاد کر کہ جب ایک شخص تجھ سے مکر کرے گا۔ اور اپنے رفیق ہامان کو کہے گا کہ فتنہ انگیزی کی آگ بھڑ کا ۔ اس جگہ فرعون سے مراد شیخ حسین بطالوی ہے اور ہامان سے مراد نو مسلم سعد اللہ ہے اور پھر فرمایا کہ وہ کہے گا کہ میں اس کے خدا کی حقیقت معلوم کرنا چاہتا ہوں اور میں اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں یعنی با خدا ہونے کا دعوی سراسر کذب ہے کوئی تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں۔ اور پھر فرمایا کہ یہ فرعون ہلاک ہو گیا اور دونوں ہاتھ اس کے ہلاک ہو گئے یعنی یہ شخص ذلیل کیا جائے گا ہے اور ہاتھ جو کسب معاش کا ذریعہ ہیں لکھے ہو جائیں گے۔ حاشیہ محمدحسین بطالوی کی ذلت کا یہ بھی موجب ہے کہ اس نے ایک شیطانی پیشگوئی کی تھی کہ میں اس شخص کو یعنی اس عاجز کو ذلیل کر دوں گا۔ اور لوگوں کو رجوع سے بند کر دوں گا۔ مگر اس کے برعکس ظہور میں آیا۔ اس کی پیشگوئی کے وقت شاید سو کے قریب بھی ہماری جماعت نہیں تھی۔ اب خدا تعالی کے فضل سے آٹھ ہزار کے قریب ہیں۔ ابھی قریب عرصہ میں الہ آباد میں ایک بھاری جماعت پیدا ہو گئی ہے۔ جن کو ہمارے دلی دوست میرزا خدا بخش صاحب کے قیام الہ آباد سے بہت مددملی ہے۔ میرزا صاحب موصوف نے اس قدر اس سلسلہ کو اس طرف پھیلایا ہے کہ گویا تمام مخالفین کی ناک کاٹ کر آئے ہیں۔ اس خوشی کے وقت میں ان کی وہ سٹور رو پید کی مدد بھی قابل قدر ہے جو انہوں نے منہ ایک دفعہ اور خش رو پیاب قادیان میں آکر اس سلسلہ کی تائید کے لئے دیئے ہیں۔ جزاهم الله خير الجزاء منه