انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 448

انجام آتھم — Page xix

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہٖ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ گیارھویں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’’‘‘ مع ضمیمہ پر مشتمل ہے۔یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پادری ڈپٹی عبداﷲ آتھم کی وفات پر تالیف فرمائی جو ۲۷؍ جولائی ۱۸۹۶ء کو بمقام فیروز پور واقع ہوئی۔اِس کتاب میں آپ نے آتھم سے متعلقہ پیشگوئی پر روشنی ڈالی ہے اور عیسائیوں، مسلمان علماء، صوفیاء اور سجادہ نشینوں کو مباہلہ کے لئے دعوت دی ہے اور عربی زبان میں ایک مکتوب باعمل اہلِ علم اور فقراء منقطعین کے نام لکھا ہے جس میں آپ نے تائیداتِ الٰہیہ اور ان نشانوں کا ذکر فرمایا ہے جو اﷲ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائے۔اِسی طرح ضمیمہ میں آپ نے بزبان اردو نشانات کا ذکر فرماتے ہوئے اپنے تین سو تیرہ (۳۱۳) اصحاب کی فہرست لکھی ہے جو حدیث نبویؐ کی اس پیشگوئی کو پورا کرنے والی ہے کہ مہدی کے پاس ایک کتاب میں بدری اصحاب کی تعداد کے مطابق ۳۱۳ ؍اصحاب کے نام لکھے ہوئے ہوں گے۔پیشگوئی متعلقہ آتھم روحانی خزائن جلد ششم کے پیش لفظ میں جنگ مقدس کے کوائف کا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پادریوں کے درمیان ہوئی ذکر کر کے ہم نے لکھا تھا کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں آپ کو جو