رسالہ الوصیت — Page 321
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۱۷ رسالہ الوصیت کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے لئے ہو چکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی اُن کے کاروبار میں نہیں ۔ آمین یا رب العالمین ۔ پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم اے خدائے غفور و رحیم تو صرف اُن لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجا لاتے ہیں ☆ ہیں بدظنی ایک سخت بلا ہے جو ایمان کو ایسی جلدی جلا دیتی ہے جیسا کہ آتش سوزاں خس و خاشاک کو اور وہ جو ہے خدا کے مرسلوں پر بدظنی کرتا ہے خدا اس کا خود دشمن ہو جاتا ہے اور اس کی جنگ کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور وہ اپنے برگزیدوں کے لئے اس قدر غیرت رکھتا ہے جو کسی میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔ میرے پر جب طرح طرح کے حملے ہوئے تو وہی خدا کی غیرت میرے لئے افروختہ ہوئی جیسا کہ اُس نے فرمایا۔ انى مع الرسول اقوم والوم من يلوم - واعطيك مايدوم - لك درجة في السماء وفى الذين هم يبصرون ولک نری ايت ونهدم ما يعمرون - وقالوا اتجعل فيها من يفسد فيها۔ قال اني اعلم مالا تعلمون - انی مهین من اراد اهانتک - لا تخف انى لايخاف لدى المرسلون - اتى امر الله فلا تستعجلوه بشارة تلقاها النبيون - يا احمدى انت مرادی و معى - انت منی بمنزلة توحیدى و تـفــريــدى وانت منّى بمنزلة لا يعلمها الخلق وانت وجیه فی حضرتی اخترتک لنفسى - اذا غضبت غضبت وكلما احببت احببت - أثرك الله على كل شيء ۱ ء الحمد لله الذي جعلك المسيح ابن مریم - لايسئل عما يفعل وهم يسئلون ـ وكان وعدا مفعولا يعصمك الله من العدا - ويسطو بكل من سطا - ذالك بما عصوا وكانوا يعتدون ـ اليس الله بکاف عبده - ياجبال اوبى معه والطير - كتب الله لا غلبن انا ورسلى - وهم من ؟ بعد غلبهم سيغلبون - ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون ان الذين أمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم۔ سلام قولا من ربّ رحيم وامتازوا اليوم ايها المجرمون - منه