اَلھُدٰی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 244 of 822

اَلھُدٰی — Page 244

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۲۴۰ دافع البلاء سمجھتے ہیں ۔ پس ہم قرآن کو چھوڑ کر اور کس کتاب کو تلاش کریں اور کیونکر اس کو نا کامل سمجھ لیں ۔ خدا نے ہمیں تو یہ بتلایا ہے کہ عیسائی مذہب بالکل مر گیا ہے اور انجیل ایک مُردہ اور نا تمام کلام ہے۔ پھر زندہ کو مُردہ سے کیا جوڑ ۔ عیسائی مذہب سے ہماری کوئی صلح نہیں وہ سب کا سب رہی اور باطل ہے اور آج آسمان کے نیچے بجز فرقان حمید کے اور کوئی کتاب نہیں۔ آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالی کی طرف سے میری نسبت یہ الہام درج ہے جو اس کے صفحہ ۲۴۱ میں پاؤ گے اور وہ یہ ہے:۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى وخرقوا له بنين و بنات بغير علم قل هو ا الله احد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد۔ و يمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولوالعزم و قل رب ادخلني مدخل صدق۔ یعنی تیرا اور یہود اور نصاریٰ کا کبھی مصالحہ نہیں ہوگا اور وہ کبھی تجھ سے راضی نہیں ہوں گے۔ (نصاری سے مراد پادری اور انجیلوں کے حامی ہیں) اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے ناحق اپنے دل سے خدا کے لئے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں اور نہیں جانتے کہ ابن مریم ایک عاجز انسان تھا۔ اگر خدا چاہے تو عیسی ابن مریم کی مانند کوئی اور آدمی پیدا کر دے یا اس سے بھی بہتر جیسا کہ اس نے کیا۔ مگر وہ خدا تو واحد لاشریک ہے جو موت اور تولد سے پاک ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں۔ سی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ عیسائیوں نے شور مچارکھا تھا کہ مسیح بھی اپنے قرب اور وجاہت کے رو سے واحد لاشریک ہے۔ اب خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اس سے بھی بہتر ہے۔ جو غلام احمد ہے یعنی احمد کا غلام۔ زندگی بخش جام احمد ہے لاکھ ہوں انبیاء مگر بخدا سب سے بڑھ کر مقام احمد ہے کیا پیارا یہ نام احمد ہے باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستاں کلام احمد ہے ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اُس سے بہتر غلام احمد ہے یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں اور اگر تجربہ کے رو سے خدا کی تائید مسیح ابن مریم سے