اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 126
روحانی خزائن جلد ۴ ۱۲۶ مباحثہ لدھیانہ لاہور کے عمائد اہل اسلام کی مخلصانہ درخواست تحقیق کیلئے بنام مولوی محمد صاحب لکھو کے ۔ مولوی عبدالرحمن صاحب لکھو کے یہ مولوی عبید اللہ صاحب تبتی ۔ مولوی رشید احمد صاحب گنگوی - متمولوی غلام دستگیر صاحب قصوری ۔ مولوی عبدالجبار صاحب امرتسری ۔ مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی عبد العزیز صاحب لدھیانوی ۔ مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری ۔ مولوی محمد سعید صاحب بنارسی ۔ مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی از طرف اہل اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجه امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و محمد چٹو صاحب ومنشی شمس الدین سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیر الدین صاحب و نشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانہ ۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعليه الصلوة والسلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈالدیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں اگر چہ جمہور علماء موجود کی بے سود مخالفت اور خودمسلمانوں کے پرانے عقیدے نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر پھیلنے نہیں دیا مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی بلاخوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہل اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسی ابن مریم میں بڑا بھاری تزلزل واقع ہو گیا ہے۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از بحث تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام علی العموم اپنے پرانے اور مشہور عقیدے کو خیر باد کہہ دیں گے اور پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا پڑے گا۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی تسلی کے لئے خصوصا اور عامہ اہل اسلام کے فائدہ کے لئے عموما کمال نیک نیتی سے بڑی جد و جہد کے بعد ابوسعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کومولوی حکیم نور الدین صاحب کے