اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 91
روحانی خزائن جلد۴ ۹۱ مباحثہ لدھیانہ بھی آپ انہیں القاب سے ملقب کریں تو دراصل مجھے خوشی کرنی چاہئے کہ جو کچھ امام صاحب کی ۸۹ نسبت آپ کی زبان نے حق درازی کا دکھلایا وہی باتیں میرے حق میں بھی ظہور میں آئیں۔ قوله - شاید آپ کہیں گے کہ احادیث کبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں جیسا کہ آپ کے مقتدا سید احمد خاں نے کہا ہے جس کی تقلید سے آپ نے قرآن کو معیار صحت احادیث ٹھہرایا۔ اقول ۔ یہ آپ کا سراسر افترا ہے کہ سید احمد خاں کو اس عاجز کا متفقد ا ٹھہراتے ہیں ۔ میرا مقتدا اللہ جل شانہ کا کلام ہے اور پھر اس کے رسول کا کلام ۔ میں نے کس وقت کہا ہے کہ احادیث سبھی بالمعنی روایت ہوتی ہیں؟ بلکہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ حتی الوسع صحابہ اہتمام حفظ اصل الفاظ نبی علیہ السلام کیلئے سائی تھے تاہر یک شخص ان متبرک الفاظ پر غور کر سکے اور نبی علیہ السلام کا اصل مطلب سمجھنے کیلئے وہ الفاظ مؤید ہوں ہاں ان کی روایتوں پر اور ایسا ہی دوسروں کی روایت پر اعتماد کامل کرنے کیلئے سلامت فہم ضروری شرط ہے کیونکہ اگر فہم میں باعث پیرانہ سالی یا اختلال دماغ کے کوئی آفت پیدا ہو جائے تو مجرد حفظ کہ اس کی حقیقی عزت اور بلا اشتراک عزت اس سے چھین کر اور اور غیر معصوم کتابوں کو دی گئی (۸۹) ہے اس نا قابل مغفرت شرک مٹانے کیلئے آئے ہیں۔ خاکسار کے روبرو بڑی مجلس میں حضور نے فرمایا تھا کہ اگر دنیا کی تمام کتا ہیں۔ فقہ۔ حدیث ۔ علم کلام وغیرہ وغیرہ جو انسان کی تمدنی۔ معاشرتی مجلسی اور سیاسی زندگی سے تعلق رکھتی ہیں اور جنہیں لوگ ضروری اور لابدی کہتے ہیں بالفرض دنیا سے یک قلم اٹھا دی جائیں۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میں اللہ کی مددو توفیق سے ان تمام ضروریات اور متجددہ احتیاجات کو قرآن کریم سے استنباطاً پورا کر کے دکھا دوں گا۔ سبحان اللہ ! واقعی آپ کا دعوٹی بجادیکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ براہین احمد یہ اور بالآخر ازالہ اوہام کے پڑھنے والے اس دعوے کی تصدیق میں ذرا بھی تذبذب نہ دکھا ئیں گے۔ کہاں اور کس تفسیر و کتاب میں وہ عجائب نکات و دقائق ہیں جو اس مجدد۔ محدث اور جری اللہ نے قرآن کریم سے نکال کر دکھائے ہیں؟ یہ الزام تراشنا کہ امام ہمام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تعریف حنفیوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس کے جواب سے اعراض کیا جاوے۔اس لئے کہ ہر ایک عقل مند جانتا ہے کہ مرزا صاحب اپنے بلند اور بچے دعاوی سے کہاں تک ملل و نحل کو خوش کر رہے ہیں۔ (ایڈیٹر ) بقیه حاشیه