اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 332 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 332

روحانی خزائن جلد۴ ۳۳۲ الحق مباحثہ دہلی وغیرہ وغیرہ مگر اس حدیث میں وہی اطراء منع ہے جو نصاریٰ کا سا ہو نہ وہ اطراء جو قرآن مجید اور سنت سے ثابت ہے اور جو اولیائے امت نے قرآن وحدیث سے آپ کی مدح میں اطراء کیا۔ وہ کہاں ممنوع ہے لفظ حدیث کے لا تطروني كما اطرت النصارى ہیں نہ مطلق لا تطرونی - جناب من تقویت الایمان کو لا اله الا اللہ کی شرح اور تفسیر سمجھئے اور منصب امامت یا صراط مستقیم یا توضیح المرام کے مضامین محمد الرسول اللہ کی تفسیر تصور کیجئے ۔ ان میں وہ اطراء نہیں ہے جو یہود و نصاری نے کیا ہے۔ والسلام خیر الختام مورخه دوازدهم ستمبر ۹۱ مطابق نهم صفر ۱۳۰۹ھ خاکسار محمد احسن مہتم مصارف ریاست بھوپال