اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 274
روحانی خزائن جلدم ۲۷۴ الحق مباحثہ دہلی ۱۴۴ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول حضرت عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے سبحان اللہ کیا عمدہ استدلال ہے۔ اے مخالفین حضرت مرزا صاحب! مولوی محمد حسین وغیرہ تم کو مبارک ہو کہ ہمارے حضرت مولوی صاحب نے کیا عمدہ طرز استدلال کا بموجب اصول موضوعہ جدیدہ علم مناظرہ کے ایجاد کر دیا ہے کہ تمام قرآن مجید کے ایسے صیغے جن میں ایمان لانے کا ذکر یا کسی اور امر معروف کی پیشین گوئی زمانہ استقبال میں ہو حیات مسیح کے لئے دلائل قطعية الدلالت ہو گئیں اب تم کو متعدد ایسے صیغے قرآن مجید میں مل جاویں گے جو مولوی صاحب کی طرز استدلال کی طرح پر وہ سب کے سب حیات مسیح پر قطعية الدلالت ہو جاویں گے۔ اب جو مشکلات مولوی محمدحسین وغیرہ کو بمقابل حضرت اقدس کے اس بحث میں پیش آرہی تھیں ہمارے مولانا صاحب نے وہ سب حل فرما دیں۔ سبحان اللہ استدلال ہو تو ایسا ہو۔ یہ فتح عظیم تم کو مبارک مبارک مبارک این کار از تو آید و مرداں چنیں کنند۔ اب میں دو تین آیتیں اور مولوی صاحب کی طرف سے دلیل قطعی حیات مسیح پر لکھے دیتا ہوں جو بموجب طرز استدلال مولوی صاحب کے قطعی الدلالت ہیں مثلاً آیت فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم جو مولوی صاحب نے خالص استقبال کے واسطے اول پر چہ میں لکھی ہے وہ حیات مسیح میں قطعی الدلالت ہے۔ کیوں قطعية الدلالت ہے۔ یوں ہے کہ جو شخص مرد ہو یا عورت نیک عمل کرے در حالیکہ وہ مومن بھی ہو تو ہم زمانہ آئندہ میں البتہ زندہ رکھیں گے اس کو ساتھ زندگی پاکیزہ کے اور البتہ بدلا دیں گے ہم ان کو ثواب ان کا یہ معنے مولوی صاحب کے معنوں کے کچھ مخالف نہیں اور مولوی صاحب کے معنوں کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے۔ پس یہاں تک دلیل قطعی الدلالت کی تقریب تمام ہو چکی اور مثلاً آیت وَلَيَنْصُرَنَّ الله مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ عَزِيز - علایمی حیات مسیح پرقطعی الدلالت ہے۔ کیوں قطعی الدلالت ہے۔ یوں ہے کہ نون ثقیلہ تو اس میں موجود ہی ہے جو خالص زمانہ استقبال کے واسطے آتا ہے۔ پس یہ نصرت الہیہ مومنین صالحین اور مومنات صالحات کو زمانہ آئندہ میں ہوگی اور یہ معنے مولاوی صاحب کے معنوں کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول حضرت عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے۔ وہ تقریب دلیل کی تمام ہو گئی علی ھذا القیاس - آیت وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ہے جس کو مولوی صاحب نے واسطے اثبات قاعدہ نون ثقیلہ کے پرچہ اول میں لکھی ہے وہ بھی حیات مسیح پر بموجب طرز استدلال مولوی صاحب کے قطعی الدلالت ہو سکتی ہے۔ النحل : ۹۸ ۱۹ الحج : ۴۱ العنكبوت : ٧٠